دار العلوم ضیاء شمس الاسلام

دار العلوم ضیاء شمس الاسلام سیال شریف ضلع سرگودھا پنجاب پاکستان میں واقع ہے۔
دار العلوم ضیاء شمس الاسلام سیال شریف۔ ضلع سرگودہا کا قیام 1843ء /1260ھ میں ہوا اس کے بانی خواجہ شمس الدین سیالوی ہیں ایک درس نظامی طرز تعلیم کے مدارس کا سلسلہ ہے، 1882ء میں آپ کی وفات پر آپ کے فرزند خواجہ محمد دین ( حضرت ثانی) نے دار العلوم کی خدمات جاری رکھیں۔جو تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام کام کر رہا ہے۔
آستانہ کے ساتھ دار العلوم کی عمارت علمی ضروریات کے لیے ناکافی تھی۔ لہذا ستمبر 1964 ء کو شہر کے دومر بعے زمین پر دینی ادارے کو منتقل کر دیا گیا۔ حکومت نے ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی صدارت میں کمیٹی مقرر کی۔ اس کمیٹی نے محکمہ اوقاف، ڈسٹرکٹ کونسل اور آستانہ عالیہ کے تعاون سے شاندار عمارت تعمیر کی۔ یہ جگہ سرگودہا سے 45کلو میٹر اور جھنگ سے 74 کلومیٹر فاصلہ پر سرگودہا جھنگ روڈ پر واقع ہے۔ اس کے لیے 15 مربع زمین نواب اللہ بخش ٹوانہ نے دار العلوم کے دینی خرچ کے لیے وقف کی۔[1] اس کا شمار خطہ سرگودھا کی چند قدیم بڑی دینی درسگاہوں میں ہوتا ہے۔ دار العلوم ضیاء شمس الاسلام اہلسنت وجماعت كی عظيم علمی روحانی درسگاہ ہے جس کی نسبت کی جليل القدر شخصيت، خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی کے نام پر ہے۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. پاکستان کے دینی مدارس، ڈاکٹر قاضی معصوم الرحمن، صفحہ381، مثال پبلشر امین پور بازار فیصل آباد
  2. دار العلوم ضیاء شمس الاسلام