دمیلی زبان
ایک ہندو-ایرانی زبان جو دمیل وادی، پاکستان میں بولی جاتی ہے
(دامیلی زبان سے رجوع مکرر)
دمیلی ایک داردی زبان ہے۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی دومیل میں اس کے لگ بھگ 7،000 متکلمین ہیں۔
وادی دومیل یا دامیل دریائے چترال کی مشرقی سمت میں دروش سے دس میل کے فاصلے پر میرخانی قلعے سے آرندو پاس کی سڑک کے قریب واقع ہے۔
دمیلی اب بھی کچھ دیہاتوں میں بولی جاتی ہے اور روزمرہ کی زندگی میں بچے بھی سیکھتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ پشتو کو دوسری زبان کی حیثیت سے بولتے ہیں اور کچھ کھوار اور اردو بھی بولتے ہیں۔
دمیلی زبان داردی لسانی گروہ کی کُنڑی شاخ کی ایک زبان ہے ۔ فورم فارلینگویج انیشیٹیوز کے تعاون سے مقامی سطح پر اس زبان میں ذخیرہ الفاظ، قاعدہ، بول چال اور بعض دوسری کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ (رازول کوہستانی)