دردانہ بٹ

پاکستانی اداکارہ

دردانہ بٹ (ولادت: 9 مئی 1938ء - وفات: 12 اگست 2021ء) ایک پاکستانی اداکارہ تھیں۔ وہ "رسوائی"، "انتظار" اور "رانی" ڈراموں میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی تھیں۔ وہ بی بی کی حیثیت سے "تنہایاں" اور "تنہایاں نئے سلسلے" ڈراموں میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں۔[1][2][3]

دردانہ بٹ
دردانہ بٹ
معلومات شخصیت
پیدائش 9 مئی 1938ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 12 اگست 2021ء (83 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت پاکستان
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ
کارہائے نمایاں "ففٹی ففٹی"، "آنگن ٹیڑھا"، "رسوائی"، "انتظار"، "تنہائیاں" میں کردار
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی اور پیشہ ورانہ زندگی ترمیم

دردانہ 9 مئی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے کینیئرڈ کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی، بعد میں وہ یونیورسٹی آف ٹولیڈو چلی گئیں جہاں انھوں نے اوہائیو ایجوکیشنل ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی۔ [4][5] تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے اداکاری کا آغاز کیا، جہاں وہ کمرشل اور ماڈلنگ میں شامل ہوئیں جو انھوں نے پی ٹی وی چینل پر مختصر طور پر کی۔ [6] انھوں نے تھیٹر میں بھی کام کیا جہاں ایک ہدایت کار نے انھیں مزاحیہ ڈرامے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ انھوں نے اس کردار کو قبول کر لیا اور جلد ہی انھوں نے پی ٹی وی چینل پر بہت سارے ڈرامے کیے۔ ان کی فطری اداکاری اور اظہار خیالات کی وجہ سے ان کی تعریف کی گئی۔[7] 1978ء میں انھوں نے معین اختر کے ساتھ مذاحیہ پروگرام، "ففٹی ففٹی" میں ایک کردار کیا تھا، یہ پروگرام، 1984ء میں ختم ہوا، انھیں ناظرین کی طرف سے بہت زیادہ پزیرائی ملی اور وہ سامعین میں خوب مشہور ہوگئیں۔ [8] پھر 1980ء میں انھوں نے ڈراما آنگن ٹیڑھا میں سلطانہ صاحبہ کا جذباتی کردار کردار ادا کیا جس کی وجہ سے انھیں داد ملی۔[9] انھوں نے معین اختر کے ساتھ دوبارہ، 1982 میں مذاحیہ ڈراما "نوکر کے آگے چاکر" میں کام کیا۔[10] 1985ء میں انھیں ڈراما "تنہایاں" میں آفر ملی جسے انھوں نے مرینہ خان، شہناز شیخ اور بدر خلیل کے ساتھ قبول کیا، اس ڈراما میں انھوں نے بی بی کا کردار ادا کیا جو مرکزی کردار کے لیے ایک ماں کی شخصیت ہے جو ایک حادثے میں اپنے والدین کو کھو گئی تھی۔ ڈراما کامیاب رہا اور کاسٹ کے ساتھ ان کی صلاحیتوں کے لیے پہچانا گیا۔[11][12][13][14][15]

فلمو گرافی ترمیم

ٹیلی ویژن ترمیم

سال عنوان کردار نیٹ ورک
1978–1984 ففٹی ففٹی صفیہ پی ٹی وی
1980 آنگن ٹیڑھا سلطانہ صاحبہ پی ٹی وی
1982 نوکر کے آگے چاکر طاہرہ بیگم پی ٹی وی
1985 تنہائیاں بی بی پی ٹی وی
2008 رانی رانی کی ماں پی ٹی وی
2011 چھوٹی سی کہانی اماں بی پی ٹی وی
2011 ڈگڈگی اشرف کی ماں اے آر وائی ڈیجیٹل
2011 میرا نصیب نازیہ کی آنٹی ہم ٹی وی
2011 محبت روٹھ جائے تو سسٹر ورونیکا ہم ٹی وی
2011 پھر چاند پہ دستک معصومہ ہم ٹی وی
2012–2013 تنہائیاں نئے سلسلے بی بی پی ٹی وی
2016 مذاق رات بذات خود دنیا نیوز
2016 انتظار زویا کی ماں اے پلس ٹی وی
2017 میرے چھوٹے میاں امں جان ایکسپریس انٹرٹینمنٹ
2017 تھوڑی سی وفا سیمل کی دادی ہم ٹی وی
2017 بیگانگی' سندس اے پلس ٹی وی
2017 رانی نوکرانی شازیہ ایکسپریس اننٹرٹینمنٹ
2019 شریف شو مبارک ہو بذات خود جیو ٹی وی
2019–2020 رسوائی امں آے آر وائی ڈیجیٹل

فلم ترمیم

سال عنوان کردار
2016 ہجرت نانی[16][17]
2016 عشق پازیٹو راجو کی ماں[18]
2017 بالو ماہی ماہی کی ماں
2018 دل دیاں گلاں رانیہ کی دادی
2019 خشک پتے فرحت العین
2019 پرے ہٹ لو اماں جان[19][20]

ایوارڈ اور نامزدگی ترمیم

2018ء میں بہترین معاون اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں، [21][22][23] انھیں 1985 میں بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔ 2009ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا،

وفات ترمیم

وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، حال ہی میںکورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں، بعمر 83 برس 12 اگست 2021ء کو وفات پائی، [24]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Saim Ali is set for four films this year!"۔ HIP۔ اگست 3, 2020۔ 13 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  2. "Sohai Ali Abro is all set to make her television comeback on Urdu1"۔ HIP۔ اگست 4, 2020۔ 04 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  3. "Sonu Sood to star in upcoming Pakistani film"۔ پاکستان Today۔ ستمبر 3, 2020 
  4. "Durdana Butt Biography, Dramas"۔ Pakistani.pk۔ اگست 2, 2020 
  5. "Actress Durdana Butt"۔ اگست 1, 2020۔ 23 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  6. "Movie Review: Balu Mahi is a cute love story with great music!"۔ HIP۔ اگست 5, 2020۔ 13 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  7. "Balu Mahi's trailer falls short of our expectations"۔ HIP۔ اگست 6, 2020۔ 26 دسمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  8. "Mere Chotay Miyan aims to break stereotypes by featuring a non-mainstream couple"۔ HIP۔ اگست 7, 2020۔ 13 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  9. "Review: Will Mustafa Finally Marry Lali In Sun Yaara"۔ HIP۔ اگست 10, 2020۔ 13 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  10. "Three new dramas to look out for this season"۔ HIP۔ اگست 11, 2020۔ 13 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  11. "Danish Nawaz outshines himself thanks to Sun Yaara"۔ HIP۔ اگست 12, 2020۔ 13 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  12. "Sonu Sood to appear in Ishq Positive, Noor Bukhari tells HIP"۔ HIP۔ اگست 14, 2020۔ 13 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  13. "Noor Bukhari's 'Ishq Positive' set to release on جولائی 22nd"۔ HIP۔ اگست 18, 2020۔ 13 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  14. "Family ties & love is what keeps Sun Yara on our must watch list"۔ HIP۔ اگست 19, 2020۔ 13 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  15. "Ishq Positive's theatrical trailer offers nothing new"۔ HIP۔ اگست 20, 2020۔ 13 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  16. "HIP Review: 'Hijrat' is so bad that it's horrid"۔ HIP۔ اگست 9, 2020۔ 13 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  17. "Hijrat's official trailer will release on دسمبر 18"۔ HIP۔ اگست 15, 2020۔ 13 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  18. "In Focus: Ishq Positive goes down the (failed) Lollywood way"۔ HIP۔ اگست 13, 2020۔ 17 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  19. "What are you watching this Eid?"۔ HIP۔ اگست 16, 2020۔ 20 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  20. "Saba Qamar, Zahid Ahmed reunite for telefilm 'Naiki Kar Doob Marr'"۔ HIP۔ اگست 17, 2020۔ 12 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  21. "Did your favorite make the cut for the 17th Lux Style Awards nominations?"۔ HIP۔ اگست 8, 2020۔ 13 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020 
  22. "Chupan Chupai leads LSA 2018 entertainment nominations"۔ پاکستان Today۔ ستمبر 1, 2020 
  23. "Saba Qamar, Zahid Ahmed set to release new telefilm on Eid"۔ پاکستان Today۔ ستمبر 2, 2020 
  24. "Dardana Butt Dies of Corona Virus"۔ Gossip پاکستان۔ Gossip۔ 12-08-2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2021