درد کاکوروی اردو نظم اور نعت کے مشہور شاعر تھے۔

حالات زندگی

ترمیم

درد کاکوروی 1891ء میں اٹاوہ، [برطانوی ہندوستان]] میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام میر نذر علی، درد تخلص جبکہ قلمی نام درد کاکوروی تھا۔ والد کا نام حکیم سید حبیب علی علوی تھا، جو اپنے وقت کے معروف عالم دین تھے۔ابتدائی تعلیم اپنے بھائی حکیم وصی علی وصی سے حاصل کی۔مزید تعلیم کے لیے 1911ء میں اپنے دوسرے بھائی رضی علی اخگر کے پاس ریاست رام پور چلے گئے۔1927ء میں رام پور سے اورنگ آباد تشریف لے گئے اور محکمہ مذہبی امور سے منسلک ہو گئے۔ تقسیم ہند کے بعد لاہور میں منتقل ہو گئے اور پھر کراچی آ گئے۔[1] ابتدا ہی سے شاعری کا شوق تھا، سو 1925ء میں غزل کہنی شروع کی۔ لیکن دینی علوم وابستگی اوت تصوف کے ماحول میں رہنے کی وجہ سے نعت گوئی کی طرف مائل ہو گئے۔[2]

تصانیف

ترمیم
  • درد و درماں(1967ء، نعتیں)
  • قصیدہ بردہ شریف (منظوم ترجمہ، 1968ء)
  • صوفیانہ نظمیں
  • جام کوثر (1969ء، نعتیں)[3]

وفات

ترمیم

26 جون 1972ء کو [[کراچی] ، پاکستان میں وفات پا گئے۔ وہ کراچی کے عزیز آباد قبرستان میں مدفون ہیں۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. منظر عارفی، کراچی کا دبستان نعت، نعت ریسرچ سینٹر کراچی، 2016ء، ص 302
  2. کراچی کا دبستان نعت، ص 303
  3. http://www.bio-bibliography.com/authors/view/7210
  4. ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات نعت گویان پاکستان، نعت ریسرچ سینٹر کراچی، 2015ء، ص 51