درس ترمذی

محمد تقی عثمانی کی کتاب

درس ترمذی پاکستانی دیوبندی عالم جسٹس تقی عثمانی ایک عرصہ دراز جامعہ دارالعلوم کراچی میں جامع ترمذی کا درس دیتے رہے ہیں ۔ یہ دراصل جسٹس کے مذکورہ ادارہ میں دیے جانے والے لیکچر ز و تقاریر کا مجموعہ ہے ، جنہیں دار العلوم کراچی کے استاد مولوی رشید اشرف نے مرتب کر کے کتابی صورت میں شائع کر وایا ۔ آپ نے طلبہ سے مختلف سالوں کی تقاریر حاصل کیں ، ان کے مباحث کو یکجا کیا ، نامکمل حوالہ جات کی تکمیل کی ، نیز بعض مقامات پر اپنی طرف سے کچھ مفید حواشی تحریر کیے اور ان کے ساتھ از مرتب عفی عنہ لکھا ۔ کتاب تین جلدوں پر مشتمل ہے۔ان جلدوں کے صفحات بالترتیب ٥٢٧ ،٦٦٦ اور پانچ سو پچیں ( ٥٢٥ ) ہیں ۔ جلد اول ابواب الصلاۃ ، ابواب الطھارۃ ، جلد دوم ابواب الوتر ، ابواب الجمعہ ، ابواب العید بین ، ابواب السفر ، ابواب الزکوۃ والصوم اور جلد سوم ابواب الحج ، ابواب الجنائز ، ابواب نکاح ، الرضاع ، الطلاق واللعان کے مسائل و احکام سے متعلق ہے ۔ کتاب ١٤١٤ ہجری میں مکتبہ الر شد کراچی سے شائع ہوئی ۔[1]

درس ترمذی
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو
موضوعحدیث

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢٠٠۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢