دریائے بلخ
36°39′N 66°56′E / 36.650°N 66.933°E
دریائے بلخ | |
---|---|
مزار شریف میں دریائے بلخ | |
صوبہ | افغانستان |
طبعی خصوصیات | |
بنیادی ماخذ | بند امیر صوبہ بامیان |
دریا کا دھانہ | ، ولایت بلخ |
لمبائی | 450 کلومیٹر (280 میل) |
دریائے بلخ شمالی افغانستان کے صوبہ بلخ کا ایک دریا ہے اسے مقامی زبان میں بلخاب بھی کہتے ہیں
یہ دریا ملک کے شمال میں کوہ ہندوکش میں بند امیر سے نکلتا ہے ۔ یہ تقریباً 450 کلومیٹر طویل ہے۔ قدیم زمانے میں، موجودہ آبپاشی کی نہروں کی تعمیر سے پہلے، یہ دریا آمو دریا کا معاون تھا۔
دریائے بلخ آبپاشی کا بہت اہم ذریعہ ہے اس کے پانی سے حاصل ہونے والی نہریں صوبہ جوزجان, و قدیم جوزجان ضلع بلخ، سر پول، سمنگان اور بامیان صوبوں میں موجود ہیں۔ دریائے بلخ 14 نہروں کو آبپاشی کا پانی فراہم کرتا ہے اور ہر ایک علاقے میں انفرادی کسانوں کو پانی فراہم کرتا ہے [1]