دریائے سلیو کینیڈا کا ایک دریا ہے جو شمال مشرقی البرٹا کی جھیل اتھابسکا سے نکلتا ہے اور جھیل گریٹ سلیو میں جا گرتا ہے۔ جھیل گریٹ سلیو شمال مغربی ریاست میں واقع ہے۔

بہاؤ ترمیم

دریائے سلیو جھیل اتھابسکا سے شروع ہوتا ہے۔ یہ دریا شمال کو بہتا ہوا شمال مغربی ریاست سے گذرتا ہوا جھیل گریٹ سلیو میں جا گرتا ہے۔ اس دریا کے پانی آگے جا کر دریائے میکنزی کے ساتھ بحر منجمد شمالی میں جا گرتے ہیں۔

اس دریا کی کل لمبائی 434 کلومیٹر ہے۔