جھیل اتھابسکا
جھیل اتھابسکا ووڈ کری زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے "جہاں نباتات یکے بعد دیگرے اگتی ہیں"۔ یہ جھیل کینیڈا کے صوبے ساسکچیوان کے شمال مغربی کنارے اور البرٹا کے شمال مشرقی کنارے پر واقع ہے۔ یہ کینیڈا کی آٹھویں سب سے بڑی جھیل ہے۔
جھیل اتھابسکا | |
---|---|
Ice breakup on Lake Athabasca (June 9, 2002)[1] | |
Lake Athabasca (August 24, 2002)[2] | |
محل وقوع | Division No. 18، ساسکچیوان / Wood Buffalo، البرٹا |
جغرافیائی متناسق | 59°16′N 109°27′W / 59.267°N 109.450°W |
بنیادی اضافہ | دریائے پیس, which backs up through Rivière des Rochers during flooding, Athabasca River, William River, MacFarlane River, Colin River, Fond du Lac River, |
بنیادی کمی | Rivière des Rochers that meets with the دریائے پیس to form the دریائے سلیو |
Catchment area | 274,540 کلومیٹر2 (2.9551×1012 فٹ مربع) |
نکاسی طاس ممالک | Canada |
زیادہ سے زیادہ. لمبائی | 283 کلومیٹر (928,000 فٹ) |
زیادہ سے زیادہ. چوڑائی | 50 کلومیٹر (160,000 فٹ) |
رقبہ سطح | 7,850 کلومیٹر2 (8.45×1010 فٹ مربع) |
زیادہ سے زیادہ. گہرائی | 124 میٹر (407 فٹ) |
ساحل کی لمبائی1 | ~1,900 کلومیٹر (6,200,000 فٹ) |
سطح بلندی | 213 میٹر (699 فٹ) |
آبادیاں | Fort Chipewyan، Uranium City، Camsell Portage، Fond du Lac |
1 Shore length is not a well-defined measure. |
تاریخ
ترمیماصل میں اتھابسکا لفظ ڈین زبان کا لفظ تھا جو محض اتھابسکا دریا کے اس جھیل میں گرنے والے مقام پر بننے والے ڈیلٹا کو ظاہر کرتا تھا۔
جغرافیہ
ترمیمیہ جھیل کل 7٫850 مربع کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے اور اس کی کل لمبائی 283 کلومیٹر جبکہ زیادہ سے زیادہ 50 کلومیٹر چوڑی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 124 میٹر ہے اور اس میں 204 مکعب کلومیٹر پانی جمع ہے۔ اس طرح یہ جھیل البرٹا اور ساسکچیوان کے صوبوں میں سب سے بڑی جبکہ کینیڈا میں آٹھویں نمبر پر بڑی جھیل ہے۔[3] اس جھیل کا پانی شمال کی طرف سلیو دریا کے ذریعے میکنزی دریائی نظام کو بہتا ہے اور بحر منجمد شمالی میں جا گرتا ہے۔
ترقی اور ماحولیات
ترمیماس جھیل کے شمالی کنارے پر یورینیئم اور سونے کی کانوں کی وجہ سے ساسکچیوان میں یورینیئم سٹی نامی شہر بنا ہے جہاں کان کن اپنے خاندانوں کے ساتھ رہتے تھے۔ اگرچہ 1980ء کی دہائی میں آخری کان بھی بند کر دی گئی تھی۔ تاہم کان کنی کی وجہ سے جھیل کا شمالی کنارہ بری طرح آلودہ ہو چکا ہے۔[4]
جھیل اتھابسکا کی ریتلی پہاڑیاں 58 ڈگری شمال سے اوپر موجود دنیا کی سب سے بڑی متحرک ریتلی پہاڑیاں ہیں اور اس جھیل کے جنوبی کنارے پر واقع ہیں۔ 1992 میں حکومت اور کان کنی کی کمپنیوں کی سخت مخالفت کے باوجود ان پہاڑیوں کو پراونشل وائلڈرنیس پارک کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
جھیل اتھابسکا میں 23 اقسام کی مچھلیاں موجود ہیں اور یہاں دنیا کی سب سے بڑی لیک ٹراؤٹ پکڑی گئی ہے جو 46 کلو سے زیادہ وزنی تھی۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "{{نقل:PAGENAME}}"۔ June 9, 2002۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2013
- ↑ "{{نقل:PAGENAME}}"۔ August 24, 2002۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جنوری 2015
- ↑ "Lake Athabasca"۔ Atlas of Alberta Lakes۔ Edmonton: University of Alberta Press۔ 1990۔ ISBN 0-88864-214-8۔ 28 ستمبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑
Elizabeth Southren (2013-01-08)۔ "Deep In Canadian Lakes, Signs Of Tar Sands Pollution"۔ این پی ار۔ 2013-08-01 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔
Canadian researchers have used the mud at the bottom of lakes like a time machine to show that tar sands oil production in Alberta, Canada, is polluting remote regional lakes as far as 50 miles from the operations.
- ↑ "Lake Trout"۔ Perspective Visuals, Inc.۔ March 8, 2006۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2018
بیرونی روابط
ترمیم- Lake Athabasca and associated Sand Dunes
- International Lake Environment Committee, June 21, 2001
- Fish Species of Saskatchewan
- Encyclopedia of Saskatchewan (Lake Athabasca)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ esask.uregina.ca (Error: unknown archive URL)
- Athabasca Sand Dunes Provincial Park آرکائیو شدہ 2012-11-27 بذریعہ archive.today