دریائے کالی گندکی شمالی نیپال سے شروع ہوتا ہے۔ یہ گندک، گندکی، گنڈک، ناراینی، سالیگرامی وغیرہ ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ نیپال سے گزرتا ہوا بھارت میں داخل ہوتا ہے اور بالآخر دریائے گنگا میں مل جاتا ہے۔ کالی گندکی کی خاص بات مشرق سے مغرب کی طرف پھیلے ہوئے دنیا کے سب سے اونچے پہاڑی سلسلے ہمالیہ کو بالکل وسط میں سے سیدھا کاٹتا ہے۔

دریائے کالی گندکی
 

انتظامی تقسیم
ملک نیپال
بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 25°39′13″N 85°10′59″E / 25.653473°N 85.183067°E / 25.653473; 85.183067   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلندی 52 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
جیو رمز 1271732  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

اس کی وجہ یہ ہے کہ سلسلہ کوہ ہمالیہ بعد میں وحود میں آیا لیکن یہ دریا پہلے سے یہاں موجود تھا۔ یہ پہاڑی سلسلہ انڈین اور ایشیائی پلیٹوں کے ٹکرانے سے وجود میں آیا تھا اور یہ اندازہ ہے کہ ہر سال یہ ایک سینٹی میٹر اوپر اٹھ رہا ہے۔ یہ عمل لاکھوں سالوں سے جاری ہے لیکن کالی گندکی اپنے پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے اسے کاٹ دیتا ہے۔ چنانچہ کالی گندگی کے دونوں کنارے بہت بلند ہیں۔

صدیوں سے کالی گندگی بھارت، نیپال اور چین کے دوران ایک شاہراہ کا کام دے رہا ہے۔


  1.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ دریائے کالی گندکی في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2024ء