دل شاہ جہانپوری
بھارتی شاعر
انتقال: 1961ء
اردو شاعر۔ نام ضمیر حسن خاں، والد جمال الدین شہر کے معروف اطبا میں سے تھے۔ شاہجہانپور میں پیدا ہوئے۔ پندرہ سولہ برس کی عمر سے شعر گوئی کا ذوق ہوا۔ چند سال تک کسی سے اصلاح لیے بغیر خود مشق کرتے رہے۔ بعد ازاں بذریعہ خط کتابت امیر مینائی سے اصلاح لی۔ مگر کلام میں دہلی کا رنگ اور جلال لکھنوی کا اثر نمایاں نظر آتا ہے۔ غزلوں کی اشاعت گلدشتہ پیام یار لکھنؤ سے شائع ہوئی۔ شاہجہانور میں انتقال ہوا۔ دیوان نغمہ دل کے نام سے طبع ہو چکا ہے۔