دوستی انسانوں کے درمیان ایک رشتے اور تعلق کا نام ہے۔ اس تعلق کی ایک طرف کو دوست کہتے ہیں۔ یہ تعلق ممکن ہے باہمی ہو یا ایک طرفہ ہو۔ یہ رشتہ محض تعلق نہیں ہے بلکہ ایک ایسا تعلق ہے جو دو یا دو سے زیادہ انسانوں کو محبت، سچائی، تعاون، اخلاص، باہمی تفاہم اور اعتماد کے رشتہ میں ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے۔ ان ارکان میں سے کسی ایک کے کم ہونے سے دوستی کا رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔