دوستی کا بریسلیٹ یا فرینڈ شِپ بینڈ (انگریزی: Friendship bracelet) ایک سجاوٹی پٹی ہے کو کسی ایک شخص کی جانب سے دوسرے شخص کو دوستی کی علامت کے طور پر دی جاتی ہے۔ دوستی کے بریسلیٹ اکثر ہاتھ سے بنائے جاتے ہیں، اگر چیکہ تجارتی طور پر کچھ دوستی کے بریسلیٹ بنتے ہیں اور دکانات میں موجود بھی ہوتے ہیں۔ اس کی تیاری میں بُننے میں استعمال کیا جانے والا دھاگا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی کئی طرز اور قسمیں ہیں۔ مگر بیش تر نیم سِلی گِرہ سے بنتے ہیں۔ فرینڈ شِپ بینڈ کو اس بات کی علامت سمجھا جاتا ہے کہ دوستی مضبوط، اٹوٹ اور دائمی طور قائم رہنے والی ہے۔ فرینڈ شِپ بینڈ کا کسی کے سامنے نکال دیا جانا یہ علامت ہے کہ دوستی اب ختم ہو چکی ہے۔ اس بینڈ کا بار بار استعمال سے خراب ہونا ہی ایک فطری پر اختتام ہے۔

دوستی کا بریسلیٹ جو آسان پٹوں سے بنا ہے۔
سلسلہ وار انداز میں تصاویر کو دوستی کے بریسلیٹ میں بنیادی گرہ ڈالنے کا طریقہ بتا رہی ہیں۔

فرینڈ شِپ بینڈ میں استعمال ہونے والا دھاگا پیٹرن کے حساب سے مختلف ہوتا ہے۔ سب سے کم قسم کا پیٹرن، جو ایک دوہرے سلسلے کی گِرہ ہوتی ہے، دو پینچوں پر مشتمل ہے۔ اس کے بر عکس ایک کینڈی پٹوں والا فرینڈ شِپ بینڈ تین یا اس سے بڑھ کر پٹوں پر مشتمل ہو سکتا ہے، جو مطلوبہ سختی پر منحصر ہے۔

امریکی اور جدید ثقافت کی وجہ سے افادیت ترمیم

4 اگست یا اگست کے پہلے اتوار کو یوم دوستی ہے۔ ایک ایسا دن جس دن آپ اپنے دوست کو اس کے پیار اور مدد کے لیے شکریہ کہ سکتے ہیں۔ اسے خاص محسوس کرا سکتے ہیں۔ اس کے لیے امریکی ثقافت کی رو سے وہ ہے دوستی کے بریسلیٹ کا تحفہ ہے۔ دوستی کی اصلی تقریب تو بینڈس کے روپ میں ہی دیکھنے کو ملا ہے۔ اسکول اور کالج میں بھی دوستی کے اس خاص دن کو منانے کے لیے دوستوں کو فرینڈ شپ بینڈ ہی دیا جاتا تھا۔ اگر آپ بھی پھر سے اسی دور میں لوٹنا چاہتے ہیں اور دوست کو بھی ان پرانے دنوں کی یاد دلانا چاہتے ہیں تو پھر فرینڈشپ بینڈ کا تحقہ دیا جا سکتا ہے۔ آج کل کئی طرح کے بینڈ ٹرینڈ میں ہیں، جن میں سے لوگ من پسند چُن سکتے ہیں۔[1]

جدید طور پر یوم دوستی بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی ملکوں میں منایا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم