دوست محمد رحیموں
دوست محمد رحیموں، جمون خان رحیموں کے بیٹے اور سابق وزیر عنایت اللہ رحیموں کے بھتیجے ہیں۔ وہ ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو مئی 2013 سے مئی 2018 تک سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔
دوست محمد رحیموں | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 فروری 1976ء (48 سال) چھاچھرو |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیموہ یکم فروری 1976 کو چھاچھرو میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق عمر کوٹ کے قریب ایک گاؤں (70 کلومیٹر دور) یعنی "مہران ویرو" سے ہے۔ انھوں نے عمرکوٹ کے ڈگری کالج سے گریجویشن کیا ہے۔ [1]
سیاسی کیریئر
ترمیمدوست محمد رحیموں نے 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PS-63 (تھرپارکر-IV) سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑا لیکن وہ ناکام رہے۔ انھوں نے 19,771 ووٹ حاصل کیے اور عبدالرزاق رحیمون سے نشست ہار گئے۔ [2] وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PS-63 (تھرپارکر-IV) سے پی پی پی کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 29,072 ووٹ حاصل کیے اور غلام حیدر سمیجو کو شکست دی۔ [3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Welcome to the Website of Provincial Assembly of Sindh"۔ www.pas.gov.pk۔ 06 اکتوبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018
- ↑ "2008 election results" (PDF)۔ ECP۔ 05 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اکتوبر 2018
- ↑ "2013 election results" (PDF)۔ ECP۔ 01 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اکتوبر 2018