دوہنا (انگریزی: Milking) ایک عمل ہے جس کے ذریعے چوپایوں، بھینسوں، انسانوں، بکریوں، بھیڑوں اور شاذ و نادر گھوڑوں، گدھوں کے غدود لبنٰی سے دودھ جمع کیا جاتا ہے۔ دوہنا کبھی ہاتھ سے کیا جاتا ہے، کبھی یہ مشین کے ذریعے انجام پاتا ہے اور اس کے لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ دوہے جانے والی مادہ جانور یا تو گابھن ہو یا حالیہ طور حمل سے فارغ ہوئی ہو، جسے کچھ معاملوں میں باکھلی، باکھڑی کہا جاتا ہے۔ ڈیری کا کاروبار دنیا بھر میں کافی پھیلا ہوا ہے۔ صنفتی طور پر زیادہ دودھ کی وصولی کے لیے کئی بار جانوروں کو خصوصی انجکشن دیے جاتے ہیں یا ادویہ دی جاتی ہے۔

ہاتھ سے دوہنا
انیسویں صدی میں رینڈیر کے دوہے جانے کی ایک تصویر

بھارت میں دودھ دوہنا

ترمیم

قدیم زمانے دودھ کا دوہنا سماج میں ایک الگ زمرہ بندی کا آئینہ دار تھا۔ اس کے لیے ہندو فرقے کے کچھ لوگ جیسے کہ یادو موزوں سمجھے جاتے تھے۔ جدید دور میں بھی یادو برادری کے کئی لوگ اس پیشے سے وابستہ ہیں۔ تاہم جدید دور میں اور برادریوں اور فرقے کے لوگ بھی اس میں شامل ہو چکے ہیں۔ کچھ جگہوں پر یہ کام مسلمان بھی کرتے ہیں۔ انفرادی کام یا محلے واری کاروبار کی بجائے بڑی بڑی ڈیریاں قائم کی گئی ہیں۔ اس میں زیادہ سے زیادہ دودھ حاصل کیا جاتا ہے اور بیچا جاتا ہے۔ دودھ کو کئی بار بوتلوں اور پیکٹوں میں مہربند کر کے بیچا جاتا ہے۔ ان اشیا میں دودھ فراہم کرنے والے کا نام اور لوگو بھی ہوتا ہے۔ اس طرح سے دودھ کی برانڈ کاری بھی کی جاتی ہے۔ کاروباری توسیع میں برانڈ کاری صرف دودھ تک محدود نہیں ہے۔ دودھ کی مصنوعات جیسے کہ دہی، چھانچھ، آئس کریم وغیرہ کی بھی برانڈ کاری کی جاتی ہے اور انھیں بھی وسیع پیمانے پر بیچا جاتا ہے۔ دودھ کے کاروبار میں ایک اہم بات کا خیال ضرور رکھا جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ دودھ کو عام مشروبات اور ماکولات کے بر عکس زیادہ دنوں تک رکھا نہیں جا سکتا ہے اور حتی الامکان اسے جلد سے جلد استعمال میں لایا جانا چاہیے


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم