ممکت متحدہ اور دولت مشترکہ کے دیگر ممالک میں دو منٹ کی خاموشی (انگریزی: Two-minute silence) کا اہتمام یوم یادگار (Remembrance Day ) کے طور پر منایا جاتا ہے جس میں ان لوگوں کو یاد کیا جاتا ہے جو تصادم میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ یہ تقریب 11 بجے 11 نومبر کو یوتی ہے، جو اس وقت سے مطابقت رکھتی ہے جب پہلی عالمی جنگ 1918ء میں تمام مخاصمتوں کے ساتھ اختتام کو پہنچی تھی۔ یہ تقریب کا اہتمام مملکت متحدہ اور دولت مشترکہ کے عوامی مقامات اور یاد گار جگہوں پر کیا جاتا ہے۔ دو منٹ کی خاموشی یاد گار اتوار کے دن بھی 11 بجے اہتمام کیا جاتا ہے۔ بھارت جیسے کچھ ملکوں میں بڑے قائد یا کسی سانحے میں گزرنے والوں کی یاد میں بھی دو منٹ کی خاموشی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

بھارت میں دو منٹ کی خاموشی کے اہتمام کی مثالیں

ترمیم
  • راجیہ سبھا میں 18 ستمبر 2020ء کو ایک برسر عہدہ رکن اشوک گاستی کے انتقال پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ راجیہ سبھا صدر نشین اور نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ متوفی رکن خود کو وقف کرنے والے ایک سماجی کارکن اور ایک باصلاحیت رکن پارلیمان تھے۔[1]
  • بھارتی کسان احتجاج، 2020ء-2021ء کے دوران کسانوں اور حکومت کے نمائندوں کے دوران کئی ملاقات اور مذاکروں کے دور آئے۔ 4 جنوری 2021ء کے ایسے ہی مذاکرے کے دور میں حصہ لینے والی 41 کسان یونینوں کے نمائندوں نے اپنا موقف رکھا۔ میٹنگ کے اختتام پر دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ، یہ خاموشی ان لوگوں کے سوگ میں اختیار کی گئی جنھوں نے احتجاج کے دوران اپنی جانیں گنوا دی تھی۔ان میں سے کچھ سردی کے قہر کی وجہ سے گذر گئے تھے تو کچھ نے خود کشی کی تھی۔[2] یہ احتجاج ملک کی حکومت کی جانب سے متعارف مبینہ طور پر تین مخالف کسان قانونوں کے خلاف جاری کیا گیا اور یہ احتجاج ملک کے کئی حصوں میں جاری ہوا، اگر چیکہ اس کا مرکز اور اس کی زیادہ شدت دہلی، پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش کے علاقہ جات میں زیادہ دیکھی گئی۔
  • بھارت میں عام طور سے بابائے قوم سمجھے جانے والے قائد مہاتما گاندھی کے یوم شہادت کی یاد کے موقع پر 30 جنوری 2021ء کو منائے جانے والے یومِ شہیداں کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں حسب سابق میں مقررہ وقت پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے بابائے قوم اور دیگر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ صبح 11 بجے یونیورسٹی میں سائرن بجتے ہی مختلف شعبوں، فیکلٹیوں، اسکولوں اور دفاتر میں اساتذہ، طلبہ اور غیرتدریسی عملے کے اراکین حسبِ روایت کھڑے ہو گئے اور دو منٹ تک خاموش رہ کر گاندھی جی کی قربانیوں کو یاد کیا[3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "راجیہ سبھا میں ایوان بالا کے ارکان اشوک Gasti کے انتقال پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی"۔ 22 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2021 
  2. حکومت اور کسان یونینوں کے درمیان 7ویں دور کی بات چیت آج نئی دلی کے وگیان بھون میں منعقد ہوئی۔ اگلے دور کے مذاکرات 8 جنوری 2021 کو ہوں گے۔
  3. "اے ایم یو میں بابائے قوم مہاتما گاندھی ودیگر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش"۔ 22 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2021