پرسہ
پرسہ (انگریزی: Condolences) کسی شخص کے گذر جانے کے بعد اس کے رشتے داروں، عزیز و اقارب اور قریبی دوست احبات سے ہم دردی کا اظہار ہے۔ یہ ایک طریقہ سمجھا جاتا ہے کہ غم زدہ لوگوں کو کچھ تسلی ملے اور دکھ کی کیفیت کچھ کم ہو۔
پرسے کی کچھ مثالیں
ترمیم- 2016ء میں نائب وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریاست، بھارت محمد محمود علی نے سید محمد صدیق حسینی قادری سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ محبوب اللہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے جواں سال لڑکے کے کار حادثے گذر جانے پر پرسہ دیا۔ 2018ء کے ریاستی انتخابات کے بعد محمد محمود علی ریاستی وزیر داخلہ بنے۔[1]
- بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں ہجومی تشدد میں جاں بحق ہونے والے نوجوان تبریز انصاری کے ارکان خاندان سے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمان حیدر آباد، دکن بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ستمبر 24، 2019ء ملاقات کی اور انھیں پرسہ دیا۔جھارکھنڈ میں رائے کیلا ضلع کے دھتکی ڈیہہ میں چوری کے الزام میں ہجوم نے پیٹ پیٹ کر تبریز انصاری کا قتل کر دیا تھا۔[2]
- 2020ء میں بھارت اور چین کی فوجوں کے بیچ جھڑپیں واقع ہوئی۔ یہ دراصل لداخ کی سرحد پر دونوں ملکوں کی فوجوں کے در میان تصادم تھا۔ اس میں بھارت کے 20 فوجی جاں بہ حق ہوئے۔ اس ضمن تلنگانہ ریاست کے وزیر اعلٰی کے چندر شیکھر راؤ نے ریاستی دار الحکومت سے کچھ فاصلے پر واقع سوریا پیٹ علاقہ پہنچ کر جاں بہ حق کرنل سنتوش بابو کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور پرسہ دیا۔ اس موقع پر انھوں نے حکومت کی جانب سے پانچ کروڑ روہے کی امداد ، سرکاری ملازمت اور امکنہ اراضی الاٹمنٹ کے کاغذات حوالے کیے۔[3]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ جناب محمد محمود علی نے لواحقین کو پرسہ دیا
- ↑ "شہید تبریز انصاری کے ارکان خاندان کو بیرسٹر اویسی نے دیا پرسہ"۔ 22 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2021
- ↑ کے سی آر نے کرنل سنتوش بابو کے پسماندگان کو پرسہ دیا