دھرم پورہ، ایک رہائشی علاقہ ہے جو لاہور میں واقع ہے۔ مغل بادشاہ اکبر نے 1583ء میں ہندوؤں کے لیے اس شہر کی بنیاد رکھی تھی۔ [1] 1947ء کی تقسیم کے بعد، اس کا نام مصطفی آباد رکھ دیا گیا لیکن اب بھی اسے مقامی طور پر دھرم پورہ کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔

دھرم پورہ لاہور کینال کے مغربی کنارے پر واقع اندرون لاہور اور لاہور چھاؤنی کے درمیان واقع ہے۔ [2] تقسیم ہند سے قبل یہ علاقہ ہندوؤں اور سکھوں کی آبادی پر مشتمل تھا۔ [3] یہ علاقہ سشما سوراج کا آبائی گھر بھی ہے، جو سپریم کورٹ آف انڈیا میں وکیل اور ہندوستان کے وزیر خارجہ تھیں۔

بابا سائیں میر محمد صاحب، جو میاں میر کے نام سے مشہور ہیں، ایک مشہور صوفی مسلمان بزرگ تھے جو لاہور، خاص طور پر دھرم پورہ (موجودہ پاکستان میں) کے قصبے میں مقیم تھے۔ ان کا دربار بھی دھرمپورہ میں واقع ہے۔ آپ کا مزار اورنگزیب عالمگیر نے تعمیر کروایا تھا۔

مصطفی آباد بازار لاہور، پنجاب میں ایک مشہور بازار ہے جسے دھرم پورہ بازار بھی کہا جاتا ہے۔ یہ گوالمنڈی کی طرح لاہور کا مشہور کھانے کی دوکانوں کا مرکز ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Latif، Syad Muhammad (2003)۔ Agra historical and descriptive with an account of Akbar and his court and of the modern city of Agra۔ Asian Educational Services۔ ISBN:8120617096۔ اطلع عليه بتاريخ 2017-12-27
  2. "This is Mustafabad, Lahore"۔ www.labournet.net۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018 
  3. Tikekar, Maneesha (2004). Across the Wagah: An Indian's Sojourn in Pakistan (بانگریزی). Bibliophile South Asia. ISBN:9788185002347.تصنيف:صيانة الاستشهاد: استشهادات بمسارات غير مؤرشفةتصنيف:الاستشهاد بمصادر باللغة انگریزی (en)