دھَنُش (سنسکرت: धनुष‎) جین مت کے ادب میں مستعمل لمبائی ناپنے کی ایک قدیم اکائی ہے۔

ارتھ شاستر میں چانکیا نے دو قسم کے دھنشوں کا لمبائی اور مسافت ناپنے کی ایک قدیم اکائی کے طور پر ذکر کیا ہے۔ اس میں ایک عام دھنش ہے جو 96 انگل کے برابر ہے اور دوسری دھنش کو گرہ پاتیہ دھنش کے طور پر کیا گیا ہے جس میں 108 انگل ہوتے ہیں۔ اس کا استعمال سڑکوں اور مسافتوں کے ناپنے کے لیے کیا جاتا تھا۔ چانکیا نے یہ بھی کہا ہے کہ دھنُور گرہ 4 انگل پر مشتمل ہوتا ہے اور یوجنا 8000 دھنشوں پر مشتمل ہوتی ہے۔[1]

جدید اکائیاں ترمیم

ایک دھنش 3 میٹر کے برابر ہوتا ہے۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. http://www.mysteryofindia.com/2015/03/units-of-length-measurement-and-speed-of-light-in-ancient-india.html
  2. "Names, Birth Places, Nirvana Places, Lifespans and Heights of the TwentyFour Thirthankars"، جین سماج، 10 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2018