دھیر کوٹ
دھیر کوٹ (انگریزی: Dhirkot) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو آزاد کشمیر میں واقع ہے۔[1]
دھیر کوٹ | |
---|---|
قصبہ | |
سرکاری نام | |
ملک | آزاد کشمیر |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | آزاد کشمیر |
ضلع | ضلع باغ |
بلندی | 2,625 میل (8,612 فٹ) |
زبانیں | |
• دفتری | اردو |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت |
تفصیلات
ترمیمدھیر کوٹ کی مجموعی آبادی 2,624.97 میٹر سطح دریا سے بلندی پر واقع ہے۔ کو ہالہ کے مقام پر دریائے جہلم کو عبور کرکے بائیں طرف مظفر آباد کی طرف جانے کی بجائے اگر بائیں طرف چلیں تو ایک سڑک پہاڑ کے اوپر جاتی ہوئی ملتی ہے۔ اس سڑک پر تقریباً بیس کلومیٹر سفر کریں تو ’’دھیر کوٹ‘‘ آجاتا ہے۔ دھیر کوٹ بھی ایک مقبول سیاحتی مقام ہے۔ یہاں گرمیوں میں موسم خوشگوار ہوتا ہے اور ہر طرف ہریالی نظر آتی ہے۔ کھیتوں کے تختے سیڑھیوں کی شکل میں پہاڑی ڈھلانوں پر پھیلے ہوئے ہیں۔ گھنے جنگلات منظر کودلکش بناتے ہیں۔ دھیر کوٹ کے درمیان میں ایک مصروف بازار ہے جہاں ضرورت کی تمام چیزیں مل جاتی ہیں۔د ھیرکوٹ کے مشہورمقامات میں بارہ دری،نیلابٹ،رنگلہ اور مولاچھ شامل ہیں۔Osama Raja Mulash
سیاحوں کے لیے پرلطف مناظرملیں گے ۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم
|
|