دلی ایک ناول خوشونت سنگھ کا ایک تاریخی ناول ہے جو 1990ء میں پہلی دفعہ انگریزی زبان میں چھپا [1] اور کچھ عرصے بعد شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مترجم عرفان احمد نے اسے اردو قالب میں ڈھال کر سنہ 1995ء میں پاکستان سے شائع کیا۔[2] 2022ء میں یاسر جواد نے اس ناول کا دوسرا اردو ترجمہ کیا جو بک کارنر جہلم سے شائع ہوا.

دہلی: ایک ناول
مصنفخشونت سنگھ
مترجم1: عرفان احمد خان لاہور، 2: یاسر جواد
ملکبھارت
زبانانگریزی زبان
صنفتاریخی ناول
اشاعت1990
ناشرپینگوئن (ادارہ) India Ltd

مسودہ

ترمیم

یہ کتاب دہلی کی تاریخ کے ذریعہ وقت میں پیچھے اور آگے چلتی ہے۔ اس میں ایک صحافی کی کہانی یا ممکنہ طور پر کسی کی خود نوشت بیان کی گئی ہے جو مشکل حالات کا شکار ہے اور ایک ہیجڑے بھاگ متی سے متعلق ہے۔ناول کا آغاز راوی جو ممکنہ طور پر خوشنت سنگھ خود ہے کہ انگلستان سے دلی جو اس کا پسندیدہ شہر ہے میں واپسی سے ہوتا ہے۔ ناول میں راوی کی دلی سے محبت کے ساتھ ساتھ  جا بجا بھاگ متی سے لگاؤ بھی واضح نظر آئے گا جو اسے دلی کی ایک سڑک سے ملا تھا اور جیل کی سزا کاٹنے کے بعد کوئی ٹھکانہ نہ ہونے کی وجہ سے اس نے اپنے ساتھ رکھ لیا تھا۔

اس ناول میں اپنے نمائندہ ادبی مزاح اور بیانیے پر قابو ایک پیشہ ور مورخ کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔ اس ناول میں باب در باب ، عظیم شہر کی تاریخ ، جنسی استحصال اور ایڈونچر کی یادیں اور اکیلی فوجی بیویوں کے ذریعے دہلی دکھایا گیا ہے۔ اس ناول میں صحافی ، ایڈیٹر ، بیوروکریٹ ، آدھا پاگل سابقہ آرمی ڈرائیور، گوردوارا بھاجی جیسے کردار شامل ہیں۔ ناول میں مصنف وقت کے دھارے میں بہتے ہوئے دلچسپ انداز میں دہلی کو دکھاتا ہے، وہ سب کچھ جو دہلی نے نادر شاہ، تیمور اور اورنگزیب کے زمانے میں دیکھا۔ کس نے لوٹا ، برباد کیا۔ میرتقی میر اور بہادر شاہ ظفر جسے دہلی نے برباد کر دیا۔

ناول کا اختتام مصنف کی دہشت زدہ حالت سے ہوتا ہے جب وہ دیکھتا ہے کہ اندرا گاندھی کے قتل کے بعد اس کے سکھ ہمسائے جلائے جا رہے ہیں۔

تحریر

ترمیم

خشونت سنگھ کے بقول اس ناول کو لکھنے میں تقریباََ پچیس سال لگے۔ انھوں نے یہ ناول اپنے بیٹے راحل سنگھ اور نیلوفر کے نام کیا۔ خوشونت سنگھ از راہ مذاق کہا کرتے تھے کہ "تاریخ نے مجھے ایک ڈھانچہ دیا، میں نے اسے جسم پہنایا اور خون سے سینچا۔"

اس ناول کے کچھ حصے ایورگرین ریویو اور الیسٹریٹڈ ویکلی آف انڈیا میں بھی چھپے۔

اردو ترجمہ

ترمیم

بنیادی طور پر یہ ناول انگریزی میں لکھا گیا ہے۔ اس ناول کا اردو ترجمہ عرفان احمد خان نے کیا جن کا تعلق لاہور، پاکستان سے ہے۔ خوشونت سنگھ نے بذات خود عرفان احمد کو اس ناول کو چھاپنے کی اجازت دی اور یہ اختیار بھی دیا کہ وہ پاکستان میں دوسرے پبلشروں سے رائلٹی بھی وصول کر سکتے ہیں جنھوں نے بغیر اجازت کتابیں چھاپیں۔ اردو ترجمہ پہلی بار اکتوبر 1998ء میں اور اب تک آخری بار فروری 2005ء میں شائع ہوا۔

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Delhi: A Novel
  2. دہلی ایک ناول [1]