دیر یاسین قتل عام 9 اپریل 1948 کو ہوا جب صیہونی فوجی گروپوں، ارگن (جنگجو گروپ) اور لیہی (جنگجو گروپ) کے تقریباً 120 جنگجوؤں نے سینکڑوں فلسطینی عرب کو دیر یاسین میں ہلاک کر دیا. دیر یاسین، یروشلم کے قریب تقریباً 600 لوگوں کے ایک عرب گاؤں تھا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب یہودی ملیشیا فجوں نے فلسطین میں برطانوی حکمرانی کے خاتمے سے قبل خانہ جنگی کے دوران یروشلم کی ناکہ بندکرنے کی کوشش کی تھی۔[1]

دیر یاسین قتل عام
photograph
دیر یاسین ، آج ایک اسرائیلی نفسیاتی اسپتال کے کیفر شال دماغی صحت مرکز کا حصہ
مقامدیر یاسین فلسطین (اب اسرائیل)
تاریخ9 اپریل 1948
نشانہعرب دیہاتی
ہلاکتیںمتنازع: 107 سے 254 عرب دیہاتیوں کا قتل اور 4 یہودی ملیشیا کارکن
مرتکبینلیہی (جنگجو گروپ) اور ارگن (جنگجو گروپ)، دونوں صیہونی فوج تھیں.
شرکا کی تعدادتقریباً 120 یہودی ملیشیا کا رکن

گاؤں میں لڑائی کے دوران اور اس کے بعد ، کم از کم 107 فلسطینی ہلاک ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ [2] عارف العارف نے 117 متاثرین کو شمار کیا.[3] انٹرنیشنل ریڈ کراس کے نمائندے جیکس ڈی رینیئر کی ایک گنتی کے مطابق ، گلیوں میں پڑی لاشوں کے علاوہ ، 150 افراد کی لاشیں اکیلے ایک حوض میں پائی گئیں، ان میں ایسے افراد بھی شامل تھے، جن کو یا تو منقطع کر دیا گیا تھا یا انھیں ملک بدر کر دیا گیا تھا۔ [4] اسرائیلی مورخ بینی مورس نے لکھا ہے کہ اس کے ساتھ مسخ اور عصمت دری کے معاملات بھی سامنے آئے۔[5] متعدد دیہاتیوں کو قیدی بنا لیا گیا تھا اور ممکن ہے کہ ان کو مغربی یروشلم کی گلیوں میں پریڈ لگانے کے بعد ہلاک کر دیے گئے ہوں گے۔[6] حملہ آوروں میں سے چار ہلاک اور قریب 35 زخمی ہوئے۔ [7]

دیر یاسین قتل عام کی یاد میں 1965 کے مصری ( یو اے آر ) ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Morris 2008, pp. 126–128
  2. Kana'ana and Zeitawi, The Village of Deir Yassin, Destroyed Village Series, Berzeit University Press, 1988.
  3. Henry Laurens, La Question de Palestine, Fayard Paris 2007 vol.3 p.75
  4. Stefan Brooks, 'Deir Yassin Massacre,' in Spencer C. Tucker, Priscilla Roberts (eds.)The Encyclopedia of the Arab-Israeli Conflict: A Political, Social, and Military History, ABC-CLIO, 2008 p.297.
  5. Benny (1987) Morris۔ "The birth of the Palestinian refugee problem, 1947-1949"۔ Cambridge University Press 
  6. Yavne to HIS-ID, April 12, 1948, IDFA 5254/49//372 in Morris 2008, p. 127.
  7. Gelber 2006 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ee.bgu.ac.il (Error: unknown archive URL), p. 310.; Morris 2005 says, "a dozen seriously wounded (they later spoke of 30–40 wounded, surely an exaggeration)".