دیندار انجمن بھارت میں قائم ایک مذہبی تنظیم ہے۔ اس کے بانی صدیق حسین چن بسویشور تھے۔ یہ تنظیم 1924ء میں اسی حیدرآباد شہر میں وجود میں آئی۔ ان لوگوں کو حیدرآباد، دکن کے نظام فرمانرواؤں کی جانب سے آصف نگر علاقے میں زمین عطا کی گئی تھی۔ یہیں پر بانی صدیق حسین چن بسویشور کی درگاہ بھی ہے۔ یہاں پر ہر سال عرس نکالا جاتا ہے۔ یہ لوگوں کے بانی کا دعوٰی ہے کہ یہ لوگ عام مسلمانوں کے عقائد رکھتے ہیں۔ ان کے بانی کا یہ دعوٰی کہ وہ چن بسویشور اوتار ہیں، درحقیقت ہندوؤں کے لیے ہے۔ ان کے مطابق ان کے آنے کی پیشن گوئی کئی دراوڈی کتابوں میں مذکور ہے۔ اس لیے وہ اس بات کے سہارے انھیں داخل اسلام کر سکتے ہیں۔ ہر سال یہ تنظیم کے لوگ بانی کی سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم جلسہ کر کے ہمہ مذہبی مذاکرہ کرواتے تھے، جس میں ہندو، مسلمان، سکھ، سبھی لوگ شریک ہوتے تھے۔ تاہم عام مسلمان یہ تصور رکھتے تھے کہ یہ لوگ صدیق حسین کو ہی ایک پیغمبر مانتے ہیں، اس لیے کچھ حلقوں سے ان کے خلاف خارج الاسلام ہونے کے بھی فتوے دیے گئے ہیں۔

2001ء میں حکومت نے اس تنظیم پر پابندی عائد کردی۔ اس کی وجہ بھارت کی حکومت نے یہ بتائی کہ اس تنظیم کے لوگ ملک میں چرچوں اور عسائیوں پر حملوں کے مرتکب ہیں۔[1] تنظیم اس کی تردید کر چکی ہے۔ تاہم تب سے یہ پابندی جاری ہے۔ عام مسلمان بھی اس پابندی کو برقرار رکھنے کامطالبہ کر چکے ہیں۔ پابندی سے صرف جلسوں اور ریالیوں پر روک لگی ہے، عام مذہبی امور حسب سابق جاری ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم