دیوال (انگریزی: Dewal) شمالی پنجاب میں راولپنڈی اسلام آباد سے تقریباً 120 کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک خوبصورت قصبہ ہے-[1] یہ قصبہ ضلع چکوال سے 45 کلومیٹر شمال مغرب اور تلہ گنگ سے شامل مشرق کی جانب 30 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ روپوال سے 5 کلومیٹر کی دوری پر ہے- دیوال کے باسیوں کی اکثریت اعوانوں کے مشہور قبیلے کہوٹ سے تعلق رکھتی ہے- کہوٹ اعوانوں کا ایک بہادر اور دلیر سپوت تھا- اس کی ساتویں پشت پر ایک مشہور جنگجو دھونا گذرا اس کا ایک بیٹا وگر کہوٹ تھا جس کی اولاد نکہ کہوٹ میں آ کر بسی تھی اس کی اولاد میں سے کالو کہوٹ کے دو بیٹے مولو اور دیو تھے اسی دیو کے نام پر دیوال گائوں آباد ہوا-
دیوال گائوں میں کہوٹوں کا ایک خاندان تھرپال سے آ کر آباد ہوا- یہ دو بھائیوں امیر خان اور صاحب خان پر مشتمل تھا- اسی امیر خان کی نسبت سے امبرال برادری منسوب ہے- جو گاؤں کی سب سے بڑی برادری ہے اس برادری کو گاؤں میں نہ صرف سیاسی طور پر ایک خاص مقام حاصل ہے بلکہ سماجی خدمات کے سلسلہ میں بھی خاصی شہرت رکھتی ہے-اس کے علاوہ بڈھیال رمتال بھٹکال بھی کہوٹ فیملی سے تعلق رکھنے والی برادریاں ہیں-علاوہ ازیں اعوان کھلان جٹ کھوکھر اور دوسری کئی برادریاں آباد ہیں-کہوٹوں کے عمومی مزاج کے مطابق دیوال کے باسی بھی آزاد منش اور بہادر لوگ ہیں زیادہ تر نوجوان اچھی جسامت اور اچھے کھلاڑی ہونے کی بنا پر افواج پاکستان میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ملازمت کے بعد دوسرا بڑا پیشہ کاشتکاری کا ہے شرح خواندگی کے حوالے سے دیوال کی حالت خاصی تشویش ناک ہے- بچوں کی تعلیم کا سارا بوجھ ایک سرکاری ایلمنٹریاسکول پر ہے جس کو اکثر اسٹاف کی کمی کا سامنا رہتا ہے- بچیوں کی تعلیم کے لیے بھی فقط ایک پرائمریاسکول ہے- صحت کے حوالے سے بھی کافی نا گفتہ بہ حالات ہیں- زیر زمین پانی میں البومین اور دوسرے نمکیات کی زیادتی کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر اور گردوں کا عارضہ بھیانک شکل اختیار کر چکا ہے- اور ڈسپنسری کا وجود یہاں عنقا ہے - دیوال کی مٹی بڑی زرخیز ہے- نامساعد حالات کے باوجود یہاں بڑی نامی گرامی شخصیات نے مختلف شعبہائے زندگی میں اپنے نام کا سکہ منوایا-


دیوال
گاؤں
ملکپاکستان
صوبہپنجاب
ضلعچکوال
آبادی
 • کل3,000
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "پنجاب کے خوبصورت علاقے"