دیہی ترقی ایک عام اصطلاح ہے جو دنیا بھر میں غیر شہری علاقے یا دیہاتی علاقوں میں طرز زندگی میں بہتری اور ذرائع معاش میں اضافے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ دیہی علاقوں سے مراد وہ علاقے ہیں جہاں پر گو آبادی کم ہو، رہائش و زراعت کے لیے اراضی میسر ہو مگر سہولیات کا فقدان ہو۔ ان علاقوں میں زراعت معاش کا ایک بڑا ذریعہ ہوتا ہے اور یہاں معاشیات کا دارومدار خوراک، زراعت اور مال مویشی کی پیداوار پر ہوتا ہے۔

ترقیاتی منصوبے

ترمیم

دیہی ترقی کے منصوبوں پر دو طرح سے عمل کیا جاتا ہے۔ پہلا حصہ سماجی ترقی جبکہ دوسرا حصہ معاشی ترقی پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ منصوبے علاقائی منصب داروں، علاقائی ترقیاتی تنظیموں، غیر سرکاری تنظیموں، حکومتی اداروں اور بین الاقوامی اداروں کی مشترکہ محنت سے عمل میں لائے جاتے ہیں۔ دیہی علاقوں کی آبادی بھی اپنے تئیں ان منصوبوں میں شراکت کی اہل ہوتی ہے، جو صرف مقامی سطح پر ترقی کے عمل میں کام کر سکے۔ یہ اصطلاح جیسے کہ اس کے معنی سے واضع ہوتا ہے، صرف ترقی پزیر ممالک کے لیے محدود نہیں ہے۔ درحقیقت، کئی ترقی یافتہ ممالک میں بھی دیہی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد غیر ترقی یافتہ اور سہولیات سے محروم دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد ہے۔ اس سے نہ صرف یہاں صنعتی ترقی ممکن ہو سکتی ہے بلکہ مقامی آبادی کی طرز زندگی میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں دیہی ترقی کا ایک بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ بڑے پیمانے پر شہروں کی جانب ہونے والی ہجرت کو روکا جا سکے۔

دیہی ترقیاتی اداروں کی مثالیں

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم