دی اسٹیٹسمین (بھارت)
دی اسٹیٹسمین (انگریزی: The Statesman) بھارت کا ایک انگریزی زبان میں شائع ہونے والا روزنامہ اخبار ہے جو 1875ء سے مسلسل نکل رہا ہے۔ یہ اخبار بیک وقت، کولکتہ، دہلی، سلی گوڑی اور بھونیشور سے شائع ہوتا ہے۔ یہ اخبار ایشیا نیوز نیٹ ورک (ANN) کا بھی رکن ہے۔
سر ورق، 30 مارچ 2010 | |
قسم | روزنامہ |
---|---|
مالک | دی اسٹیٹسمین لمیٹڈ |
مدیر | روندر کمار |
آغاز | 1875 (54693 issues) |
سیاسی صف بندی | آزاد خیال |
زبان | انگریزی |
صدر دفتر | 4 چورنگی اسکوائر، کولکتہ، 700001، بھارت |
تعداد اشاعت | 180,000 روزانہ 230,000 اتوار |
ساتھی اخبارات | ڈینک اسٹیٹسمین |
او سی سی ایل نمبر | 1772961 |
ویب سائٹ | www |
تاریخ
ترمیماس اخبار کی تاریخ کا آغاز 1818ء میں ہوا جب اس کے مورث اعلیٰ ہفت روزہ فرینڈ آف انڈیا نے مسیحی مشنریوں کی سرپرستی میں اپنی زندگی سیرام پور (مغربی بنگال) میں شروع کی۔ فرینڈ آف انڈیا مسلسل جاری رہا۔ 1872ء میں ایک اخبار نویس رابرٹ نائیٹ نے کلکتہ سے انڈین اکانومسٹ کے نام سے ایک ماہنامہ رسالہ جاری کیا۔ اس کی آرزو تھی کہ انگریزی زبان کا ایک اعلیٰ پائے کا روزنامہ جاری کرے اور فرینڈ آف انڈیا کو اس میں مدغم کر دے۔ جب دو ڈھائی سال تک اُسے اس کام میں کامیابی نصیب نہیں ہوئی تو اس نے اپنے ذاتی اور چوبیس تاجروں کے سرمائے سے 15 جنوری 1875ء میں کلکتہ سے اسٹیٹسمین جاری کر دیا۔ دو مہنے بعد وہ فرینڈ آف آنڈیا خریدنے میں کامیاب ہو گیا، لیکن وہ اُسے نئے اخبار میں مدغم کرنے کی بجائے پہلے الگ ہفت روزہ کے طور پر جاری رکھااور کچھ عرصے بعد اُس کا ادغام اسٹیٹسمین میں کر دیا۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ڈاکٹر عبد السلام خورشید، صحافت: پاکستان و ہند میں، مجلس ترقی ادب لاہور، نومبر 2016ء، ص 510