دی ایڈونچرز آف شرلاک ہولمز

دی ایڈونچرز آف شرلاک ہولمز (انگریزی: The Adventures of Sherlock Holmes) ( ترجمہ: شرلاک ہولمز کے کارنامے) بارہ مختلف افسانوں پر مشتمل ایک کتاب ہے جو سر آرتھر کونن ڈویل نے لکھی اور ترتیب دی۔ یہ سب افسانے ڈویل کے مشہور جاسوسی کردار شرلاک ہولمز پر مبنی تھے۔ اِس کتاب کے شارح سڈنی پیگٹ تھے۔

دی ایڈونچرز آف شرلاک ہولمز
مصنفسر آرتھر کونن ڈویل
مصورسڈنی پیگٹ
ملکبرطانیہ
زبانانگریزی
سلسلہشرلاک ہولمز
صنفجاسوسی افسانے، افسانوں کا مجموعہ
ناشرجارج نیؤنس
تاریخ اشاعت
1892ء
طرز طباعتجلد (کثیف جلد)
صفحات307

1939ء میں جاری ہونے والی یک نامی فلم جس میں اداکار بیزل ریتھبون اور نائجل بروس نے ہولمز اور ڈاکٹر واٹسن کے کردار نبھائے، دراصل اِس کتاب کے موافق نہیں بنائی گئی تھی بلکہ ولیم جیلٹ کے لکھے ناٹک پر مبنی تھی۔

پس منظر

ترمیم

یہ شرلاک ہولمز کے متعلق لکھی پہلی چند افسانوی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ جولائی 1891ء سے لے کر جون 1892ء تک دی سٹرینڈ میگزین میں شائع ہونے والی تمام کہانیاں اس ایک کتاب میں شمار کی گئی ہیں۔ انگلستان میں پہلی مرتبہ اس کتاب کی اشاعت 14 اکتوبر 1892ء کو ناشر جارج نیؤنس لمیٹڈ نے کی جبکہ امریکا میں اشاعت 15 اکتوبر 1892ء میں ہارپر نے کی۔ کل ملا کر یہ کچھ 14،500 اشاعیہ تھیں۔

فہرست مشمولات

ترمیم

اس کتاب کی بارہ کہانیاں درج ذیل ہیں:

استقبالیہ اور پزیرائی

ترمیم