دی لینگویج آف دی فرائڈے خطبہ (کتاب)

محمد تقی عثمانی کی کتاب

دی لینگویج آف دی فرائڈے خطبہ (انگریزی: The Language of the Friday Khutba) پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں جمعہ کا خطبہ انگریزی یادیگر مقامی زبانوں میں دیا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر محمد اسماعیل مدنی نے مفتی محمد تقی عثمانی سے خطبہ کی زبان کی شرعی حیثیت کے متعلق پوچھا ۔ مفتی تقی عثمانی نے جواباً ایک مقالہ تحریر کیا ، جس میں خطبہ جمعہ کی اہمیت اور مسالک ائمہ اربعہ کی بنیادی کتب کی روشنی میں خطبہ کا طریقہ کار بیان کرتے ہوئے جمعہ کے خطبہ کی زبان سے متعلق تفصیلات بیان کیں ۔ یہ اسی مقالہ کی تحریری صورت ہے ، اس کے ٣٢ صفحات ہیں اور مکتبہ ادار المعارف کراچی سے ١٩٩٨ ء میں شائع ہوئی ہے ۔[1]

دی لینگویج آف دی فرائڈے خطبہ (کتاب)
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو
موضوعجمعہ کا خطبہ

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢١٩۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢