ذاکر حسین دہلی کالج
دہلی میں کالج
(ذاكر حسين دہلي كالج سے رجوع مکرر)
ذاکر حسین دہلی کالج جو پہلے ذاکر حسین کالج، اینگلو عربک کالج اور دہلی کالج کے ناموں سے معروف تھا، دہلی کا قدیم ترین موجود تعلیمی ادارہ ہے۔ ذاکر حسین کالج کی بنیاد 1692ء میں مغل شہنشاہ اورنگزیب کے جنرل غازی الدین خان فیروز جنگ اول کے ہاتھوں پڑی تھی اور اسی کے نام پر مدرسہ غازی الدین خان کے نام سے مشہور تھا۔ اس ادارے نے مختلف علوم کی 128 کتابیں اردو میں تیار کرائیں اور اردو کو علمی زبان بنانے میں نمایاں کرردار ادا کیا۔ 1857ء کی جنگ آزادی میں یہ کالج بند ہو گیا۔ 1864ء میں پھر کھلا لیکن نا سازگار حالات کے باعث 1877ء میں اسے لاہور کالج میں ضم کر دیا گیا۔ تقسیم ہند کے بعد یہ پھر دہلی کالج کے نام سے شروع ہوا اور آج ذاکر حسین دہلی کالج کے نام سے جانا جاتا ہے اور دہلی یونیورسٹی کا حصہ ہے۔
سابقہ نام | دہلی کالج، ذاکر حسین کالج، اینگلو عربک کالج |
---|---|
شعار | Live By Love |
قیام | 1692 |
پرنسپل | ڈاکٹر محمد اسلم پرویز |
مقام | نئی دہلی، بھارت |
وابستگیاں | دہلی یونیورسٹی |
ویب سائٹ | www |