ذاکر حسین نقوی

ڈاکٹر ذاکر حسین نقوی پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ، بھارتی پنجاب کے پروفیسر تھے۔ وہ مولانا جلال ‌الدین محمد بلخی رومی پر اپنے تحقیقی کام اور تحر
(ذاكر حسين نقوي سے رجوع مکرر)

ڈاکٹر ذاکر حسین نقوی پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ، بھارتی پنجاب کے پروفیسر تھے۔ وہ مولانا جلال الدین محمد بلخی رومی پر اپنے تحقیقی کام اور تحریروں کے لیے مشہور تھے۔

ڈاکٹر ذاکر حسین نقوی
معلومات شخصیت
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ پنجابی یونیورسٹی کے شعبہ فارسی، اردو و عربی کے مدرس و صدرشعبہ
وجہ شہرت رومی کی مثنوی پر کام
کارہائے نمایاں انسانی شخصیات کا تصور قرآن مجید کی روشنی میں

تدریسی دنیا میں مقام

ترمیم

ذاکر حسین پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ کے شعبہ فارسی، اردو و عربی کے تیسرے صدر شعبہ تھے۔ وہ بنیادی طور پر فارسی کے ماہر تھے۔ وہ علم عروض میں غیر معمولی شناسائی رکھتے تھے۔[1]

دنیائے تحریرو تحقیق سے وابستگی

ترمیم

ذاکر حسین نے مولانا جلال الدین محمد بلخی رومی کی مثنوی پر کافی تحقیقی کام کیا۔ اس کے علاوہ بھی کئی مضامین اور موضوعات پر لکھتے تھے۔ ان کی ایک کتاب کا نام انسانی شخصیات کا تصور قرآن مجید کی روشنی میں ہے۔[2]

بلند تر تحقیقی دنیا سے وابستگی

ترمیم

ذاکر حسین نے کئی تحقیقی منصوبوں میں حصہ لیا یا اپنے مشورے دیے۔ ان میں اپنی ہی جامعہ کے نربھیے سنگھ کی کتاب فلاسفی آف سکھزم: ریالٹی اینڈ اِٹز مینی فیسٹیشنز میں اسلام سے جڑے موضوعات پر مشورہ دینا شامل ہے۔[3]

وفات

ترمیم

ذاکر حسین کا انتقال 1992ء میں ہوا جب وہ بطور صدر شعبہ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "پنجابی یونیورسٹی کی ویب سائٹ"۔ 21 اکتوبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جنوری 2021 
  2. Naqvi
  3. Philosophy of Sikhism: Reality and Its Manifestations By Nirbhai Singh