رائٹر

ویکیپیڈیا ضد ابہام صفحہ


Reuter

برطانیہ کی مشہور خبررساں ایجنسی جس کی بنیاد ایک جرمن نژاد انگریز پال جولیس رائٹر نے 1849ء میں لندن میں رکھی۔ برصغیر پاکستان و بھارت میں سب سے پہلے رائٹر کی سروس بمبئی ٹائمز نے 1860ء میں لی۔ اردو اخبارات میں زمیندار نے 1911ء میں یہ سروس سب سے پہلے لی۔ 1865ء میں رائٹرز ایجنسی لمیٹڈ کمپنی بنا دی گئی۔ رائٹر نے 1899ء میں اپنی وفات تک بذات خود اس ادارہ کا انتظام سنبھالے رکھا۔ 1916ء میں ایک سنڈیکیٹ کے سپرد کر دیا گیا۔ آج کل برطانوی پریس ایسوسی ایشن، نیوز پیپر پروپرائٹرز ایسوسی ایشن، این زیڈ پریس ایسوسی ایشن اور آسٹریلوی پریس ایسوسی ایشن کی مشترکہ ملکیت ہے۔ اس کی شاخین دنیا کے ہر بڑے شہر میں قائم ہیں۔