رائے محمد عثمان خان کھرل

پاکستانی سیاست دان

رائے محمد عثمان خاں کھرل 1972ء میں ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ آپ نے 1995ء میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے گریجوایشن کی۔2001 میں ناظم، یونین کونسل نمبر 63 فیصل آباد رہے۔ آپ زمیندار پیشہ ہیں۔ 2013ء کے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے۔ امریکا اور برطانیہ کا دورہ کر چکے ہیں۔آپ ایک مشہور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔آپ کا خاندان تقسیم سے قبل بھی منتخب ایوانوں میں عوام کی نمائندگی کرتا رہا ہے۔آپ کے پردادا خان صاحب رائے امیر خاں کھرل 1921-23ء کے دوران میں پنجاب قانون ساز کونسل کے رکن رہے اور دادا کے چھوٹے بھائی رائے انور خاں کھرل 1946–47 میں پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے اور ان کے والد 1965ء تا 1969ء کے دوران میں رکن صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان، 1977 میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب، 1985 تا 1988 اور 1993 تا 1996میں رکن قومی اسمبلی رہے اور 1993 میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ریلوے رہ چکے ہیں۔ ان کے چچا رائے عمر حیات خاں کھرل 1972–77 میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے۔ان کے ایک اورچچا رائے سرفراز کھرل 1982–83 کے دوران میں مجلس شوریٰ کے رکن رہے اور ان کے کزن رائے اعجاز حسین کھرل اور رائے محمد اسلم خاں کھرل 2008–13 میں صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن رہے۔آپ کے دادا خان صاحب رائے سکندر خان کھرل 1937 میں مصالحتی بورڈ کے رکن رہے،

رائے محمد عثمان خان کھرل
معلومات شخصیت
پیدائش 9 ستمبر 1972ء (52 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فیصل آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم