رابرٹ کارپینٹر (کرکٹر)
رابرٹ پیئرسن کارپینٹر (پیدائش: 18 نومبر 1830ء) | (انتقال: 14 جولائی 1901ء) ایک انگلش فرسٹ کلاس کرکٹر تھا جس نے 1855ء اور 1876ء کے درمیان کھیلا، عام طور پر اسے 1850ء اور 1860ء کی دہائی کے شاندار بلے بازوں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔ وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے، عام طور پر اننگز کا آغاز کرتے تھے اور کبھی کبھار وکٹ کیپر ہوتے تھے۔ اس نے زیادہ تر کیمبرج اور کیمبرج شائر کی طرف، نارتھ اور یونائیٹڈ آل انگلینڈ الیون کے لیے کھیلا۔ 1859ء میں کارپینٹر انگلینڈ کی ٹیم کے پہلے غیر ملکی دورے کے ایک رکن کے طور پر شمالی امریکا گئے اور1862-63 میں، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں تھے ۔ آسٹریلیا کا سفر کرتے وقت، ٹیم نے لیورپول سے میلبورن کا سفر SS عظیم برطانیہ پر کیا۔ [1] انھوں نے 1880ء کی دہائی میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی۔ اس کا بیٹا ہربرٹ ایسیکس کے لیے کھیلتا تھا۔
کارپینٹر 1895ء میں | |||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | |||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | 18 نومبر 1830 مل روڈ، کیمبرج، انگلینڈ | ||||||||||||||||||||||||||
وفات | 14 جولائی 1901 کیمبرج, انگلینڈ | (عمر 70 سال)||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | ||||||||||||||||||||||||||
تعلقات | ہربرٹ کارپینٹر (بیٹا) جارج کارپینٹر (بھائی) ولیم کارپینٹر (بھائی) | ||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | |||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | ||||||||||||||||||||||||||
1855–1861 | کیمبرج ٹاؤن کلب | ||||||||||||||||||||||||||
1861–1871 | کیمبرج شائر | ||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | |||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 24 نومبر 2019 |
انتقال
ترمیمان کا انتقال 14 جولائی 1901ء کو کیمبرج، انگلینڈ میں 70 سال کی عمر میں ہوا۔