راحت الوجود یا خیریت (well-being) کا لفظ انسان کی مکمل شخصیت (ذہنی و جسمانی) یعنی اس کے وجود کی راحت و سکون کے مترادف استعمال کیا جاتا ہے۔[1] انگریزی میں عام طور پر well-being کی اصطلاح quality of life کے متبادل بکثرت مستعمل نظر آتی ہے اور اس اردو دائرۃ المعارف پر بھی راحت الوجود کو کیفیت حیات کے متبادل ہی استعمال کیا گیا ہے۔ اس حقیقت کے باوجود، اردو ویکیپیڈیا پر راحت الوجود کو کیفیتِ حیات کے صفحے کی جانب رجوع مکرر (redirect) کرنے کی بجائے اس کی وضاحت کے اس زیر نظر صفحے کی علاحدہ سے ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ عبارت ---- راحت الوجود ---- اپنے لغتی معنوں میں گویا well-being کا درست ترین متبادل تو ہے مگر اردو دستاویزات، کتب و ادب میں اس کا وہ تصور فی الحال کم نظر آتا ہے کہ جو انگریزی میں well-being سے ادا کیا جاتا ہے اور اس لفظ کی سائنسی اور معاشرتی تعریف کی رو سے اس کو quality of life سے ملا دیتا ہے۔

احتمالِ مغالطہ ترمیم

راحت الوجود ایک وسیع مفہوم میں استعمال ہونے والی اصطلاح ہے اور اگر اس کے صرف لفظی معنوں کو اختیار کر لیا جائے گا تو اس کا دائرہ محدود ہو کر مغالطے کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک نہایت چھوٹی سی مثال سے اس احتمالِ مغالطہ کی وضاحت کی جا سکتی ہے؛ فرض کرتے ہیں کہ اگر کسی شخص کا خود اپنے بارے میں (یا اس سے متعلقہ افراد کا) یہ خیال ہو کہ اسے کوئی جسمانی تکلیف نہیں اور اس وجہ سے اس کا وجود راحت میں ہے، تو یہاں گویا راحت الوجود کے لفظی معنوں سے مغالطہ پیدا ہو رہا ہے کیونکہ راحت الوجود میں وجود سے مراد ---- مکمل وجود ---- کی لی جاتی ہے یعنی نا صرف جسمانی بلکہ ذہنی راحت دونوں مشروط ہیں؛ یعنی راحت الوجود کا وجود اس وقت تسلیم کیا جائے گا جب بہتر معیار زندگی، مناسب معاشی صورت حال، ضروریات زندگی تک افراد کی دسترس، حالت ذہنی سکون، ماحول کی صحت اور آزادی کا احساس ہونا وغیرہ شاملِ زندگی ہوں گے۔ اسی بات کو ایک اور انداز میں یوں بھی بیان کر سکتے ہیں کہ فرض کریں کوئی شخص کسی بھی قسم کی جسمانی و ذہنی تکلیف سے آزاد ہے اور اپنے آپ کو بیمار نہیں جانتا لیکن فی الحقیقت اس کے جسم میں کہیں کسی جگہ سرطانی خلیات بننے کا عمل جاری ہے اور وہ شخص اس کی ابتدائی اور معمولی سی علامات کو طبی مشورے و معائنے کے بغیر کوئی عام سی بیماری سمجھ کر نظر انداز کر رہا ہے اور یہ نظر اندازی یا تو اس وجہ سے ہو سکتی ہے کہ اس کی مالی و معاشی حالت اجازت نا دے رہی ہو اور یا پھر اس وجہ سے ہو سکتی ہے کے اس کے پاس پیسے تو ہوں مگر اس کے معاشرے یا ملک میں اس معیار کی جدید طبی سہولیات دسترس میں نا ہوں۔ تو یہاں ایسی صورت میں بھی راحت الوجود کے حقیقت میں ناپید ہونے کے باوجود اس کے ہونے کا مغالطہ پیدا ہو رہا ہے کہ اس شخص کو فی الحال کوئی تکلیف نہیں؛ کیونکہ راحت الوجود کی مذکورہ بالا سطور میں درج تعریف کے مطابق معاشی و جدید طبی سہولیات نا ہونے کی وجہ سے اس شخص کے جسم و صحت کی درست صورت حال آشکار نہیں ہو پا رہی اور یہی وہ مقام ہے کہ جہاں راحت الوجود کا تصور ترقی (progress) کی تعریف میں شامل و مشروط ہو جاتا ہے۔

== مزید دیکھیے ==* کیفیتِ حیات (quality of life)

حوالہ جات ترمیم

  1. ایک آن لائن لغت آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bartleby.com (Error: unknown archive URL) میں راحت الوجود کی تعریف۔