راشٹروادی کانگریس پارٹی

جب 1998ء میں سونیا گاندھی کے غیر ملکی ہونے کا معاملہ اٹھا تو مہاراشٹر کے کانگریس قائد شرد پوار نے سونیا گاندھی کے خلاف موقف اختیار کرتے ہوئے پارٹی چھوڑ دی۔ 1999ء میں راشٹروادی کانگریس پارٹی (انگریزی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) قائم کی۔ 2004ء میں سونیا گاندھی ہی کی قیادت والے یو پی اے حکومت میں شامل ہوئے تھے۔[1]

راشٹروادی کانگریس پارٹی کا مضبوط گڑھ مہاراشٹر ہے اگرچہ اس کی شاخیں ملک کے دوسرے حصوں میں بھی ہیں۔ مثلاً بہار کے طارق انور اور شمال مشرق کے پی اے سنگما اسی جماعت کے قائدین ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "BBC Urdu | انڈیا انتخابات: نامایاں چہرے"۔ 25 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اپریل 2016