شرد پوار
بھارت کے سیاستدان۔ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلٰی۔ مرکزی وزیرزراعت۔ بارہ دسمبر 1940ء میں مہاراشٹر کے شہر پونے کے بارامتی میں ہوئی۔ وہ پہلی بار 1967ء میں مہاراشٹر ریاستی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ 1978ء میں ریاست کے وزیر اعلٰی بنے۔ 1984ء میں پہلی بار لوک سبھا پہنچے۔ چودویں لوک سبھا میں چھٹی بار منتخب ہوئے۔ جب 1998 میں سونیا گاندھی کے غیر ملکی ہونے کا معاملہ اٹھا تو پوار نے سونیا گاندھی کے خلاف موقف اختیار کرتے ہوئے پارٹی چھوڑ دی۔ 1999ء میں راشٹروادی کانگریس پارٹی قائم کی۔ 2004 میں یو پی اے حکومت میں شامل ہوئے۔ 2009ء میں ’مراٹھا مانوش‘ کو وزیر اعظم بنانے کی بات کرکے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کر دی۔ ان کی اس بات کی حمایت مہاراشٹر میں حزب اختلاف کی جماعت شِو سینا نے بھی کی۔ تین دفعہ مہاراشٹر کے وزیر اعلٰی رہے۔ ان کی پارٹی مہاراشٹر میں زیادہ مقبول ہے۔ پوار کا تعلق کرکٹ سے بھی رہا ہے۔ وہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر رہے۔[3]
شرد پوار | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
وزیر اعلیٰ مہاراشٹر | |||||||
برسر عہدہ 18 جولائی 1978 – 17 فروری 1980 |
|||||||
| |||||||
وزیر اعلیٰ مہاراشٹر | |||||||
برسر عہدہ 26 جون 1988 – 25 جون 1991 |
|||||||
وزیر اعلیٰ مہاراشٹر | |||||||
برسر عہدہ 6 مارچ 1993 – 14 مارچ 1995 |
|||||||
رکن راجیہ سبھا | |||||||
رکن سنہ 2014 |
|||||||
حلقہ انتخاب | مہاراشٹر | ||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 12 دسمبر 1940ء (84 سال)[1] پونے |
||||||
شہریت | بھارت برطانوی ہند ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–) |
||||||
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس راشٹروادی کانگریس پارٹی |
||||||
اولاد | سپریا سولے | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
اعزازات | |||||||
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Sharad-Pawar — بنام: Sharad Pawar — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ https://pib.gov.in/newsite/PrintRelease.aspx?relid=157675 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 فروری 2020
- ↑ "BBC Urdu | انڈیا انتخابات: نامایاں چہرے"۔ 25 جولائی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اپریل 2016