رالف للی ٹرنر
سر رالف للی ٹرنر، وکٹوریہ کراس (انگریزی: Ralph Lilley Turner)، پیدائش 5 اکتوبر 1888ء - وفات: 22 اپریل 1983ء) ہندوستان میں متعین برطانوی فوجی افسر، ماہر علم اللسان، سنسکرت زبان کے پروفیسر اور ہندوستانی زبانوں کے ماہر تھے۔ ہند آریائی تقابلی لغت کی ترتیب ان کا سب اہم کام مانا جاتا ہے۔وہ رومن زبان سے متعلق کچھ کتابوں کے مصنف بھی تھے۔
رالف للی ٹرنر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 اکتوبر 1888ء [1] لندن [2]، چارلٹن، لندن |
تاریخ وفات | 22 اپریل 1983ء (95 سال)[1] |
شہریت | مملکت متحدہ متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ (–12 اپریل 1927) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | کرسٹس |
پیشہ | سنسکرت زبان کے عالم [2]، ماہر ہندویات [2]، ماہرِ لسانیات ، استاد جامعہ [2] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [3] |
ملازمت | بنارس ہندو یونیورسٹی ، اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز، یونیورسٹی آف لندن |
عسکری خدمات | |
شاخ | برطانوی ہندی فوج |
لڑائیاں اور جنگیں | پہلی جنگ عظیم |
اعزازات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمرالف للی ٹرنر 5 اکتوبر 1888ء کو چارلٹن، لندن، مملکت متحدہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد جارج ٹرنر بھی عالم فاضل شخص تھے۔ انھوں نے پرسے اسکول اور کرائسٹ کالج، کیمبرج سے تعلیم حاصل کی۔ رالف ٹرنر 1912ء میں انڈین ایجوکیشنل سروس سے منسلک ہو گئے اور بنارس کوئنس کالج میں سنسکرت کے استاد مقرر ہوئے۔ وہ دو بار یعنی 1914ء اور 1926ء میں ممبئی یونیورسٹی میں فلالوجیکل لیکچرار مقرر ہوئے[4] اور 1920ء میں بنارس ہندو یونیورسٹی میں پروفیسر آف لنگوسٹکس مقرر ہوئے۔ 1915ء سے 1919ء تک تیسری گورکھا رائفلز کی دوسری بٹالین میں بطور فوجی افسر خدمات انجام دیں۔ انھیں فوجی خدمات کے صلے میں وکٹوریہ کراس کے اعزا سے نوازا گیا۔ 1922ء میں وہ واپس انگلستان چلے گئے جہاں وہ اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن سٹڈیز، یونیورسٹی آف لندن، لندن یونیورسٹی میں سنسکرت کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ بعد ازاں 1937ء سے 1957ء تک اسی ادارے کے ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ 1924ء سے 1936ء کے درمیان ان کی رومن زبان پر متعدد پیپرز جپسی لور سوسائٹی کے جریدے میں شائع ہوئے۔[5] وہ رایل ایشیاٹک سوسائٹی آف انڈیا جیسے عالمی شہرت یافتہ اداروں کے ممبر بھی رہے جس سے علم اللسانیات میں ٹرنر کی اہمیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ ٹرنر کی کتابوں میں سب سے اہم اور مشہور کتاب انڈو آرین زبانوں کی تقابلی ڈکشنری Comparative Dictionary of the Indo-Aryan languages ہے جو کہ 1966ء میں شائع ہوئی۔ ٹرنر نے اس میں سندھی زبان کی اندرونی ساخت اور دوسری زبانوں کے میل جول کے نتیجے میں ہونے والی تبدیلیوں کی بطور خاص نشاندہی کی ہے۔[6] انھیں 1950ء میں سر کا خطاب دیا گیا۔
وفات
ترمیمرالف للی ٹرنر 22 اپریل 1983ء میں انگلستان میں وفات پا گئے۔
بیرونی روابط
ترمیم- Dictionary of National Biography
- Obituary: Sir Ralph Lilley Turner, Wright, J.C. & Cowan, C.D. (1984) Bulletin of the School of Oriental and African Studies. University of London. Vol. 47, No. 3. pp. 540–548.
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب عنوان : Annuaire prosopographique : la France savante — CTHS person ID: https://cths.fr/an/savant.php?id=115647 — بنام: Ralph Lilley Turner — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/128532645 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 ستمبر 2023
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12196024x — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ مختصر تاریخ زبان و ادب سندھی، سید مظہر جمیل، ادارہ فروغ قومی زبان پاکستان، 2017ء، ص 233
- ↑ Peter Kornicki, Eavesdropping on the Emperor: Interrogators and Codebreakers in Britain's War with Japan (London: Hurst & Co., 2021), pp. 16–17, 49–50, 59.
- ↑ مختصر تاریخ زبان و ادب سندھی، ص 234