رانا لیاقت علی

پاکستان میں سیاستدان

رانا لیاقت علی، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ اس سے قبل وہ جون 2013 سے مئی 2018 تک پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔

رانا لیاقت علی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1959ء (عمر 64–65 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سیالکوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی پی-39  
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

رانا لیاقت علی یکم جنوری 1959 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ [2] انھوں نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔ [2]

سیاسی کیریئر

ترمیم

وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 126 (سیالکوٹ-VI) سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔[3] انھوں نے اپنے حلقے کی بھرپور خدمت کی۔ 2018 کے انتخابات میں کچھ تنازعات کی وجہ سے انھیں پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا۔ انھوں نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ وہ سیالکوٹ کی تاریخ میں آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے پہلے امیدوار بن گئے۔ وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-39 (سیالکوٹ-V) سے آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ کامیاب ہونے کے بعد انھوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 2008 سے جرمنی میں مسلم لیگ ن کے صدر ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1292
  2. ^ ا ب "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018 
  3. "Notification - Results Punjab Assembly 2013 election" (PDF)۔ ECP۔ 20 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018