رانا مقبول احمد
رانا مقبول احمد (وفات: 12 ستمبر 2023ء) ایک پاکستانی سیاست دان تھے جو مارچ 2018ء سے اپنی وفات تک سینیٹ آف پاکستان کے رکن رہے۔
رانا مقبول احمد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ وفات | 12 ستمبر 2023ء |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
مناصب | |
رکن ایوان بالا پاکستان [1] | |
رکن سنہ 12 مارچ 2018 |
|
حلقہ انتخاب | پنجاب |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
سیاسی کیریئر
ترمیماحمد کو پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل-این) نے 2018ء کے پاکستانی سینیٹ انتخابات میں اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔ تاہم، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک فیصلے کے بعد سینیٹ الیکشن کے لیے مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدواروں کو آزاد قرار دے دیا۔
احمد سینیٹ الیکشن میں پنجاب سے جنرل سیٹ پر آزاد امیدوار کے طور پر سینیٹ آف پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ الیکشن میں انھیں مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل تھی اور منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت میں ٹریژری بنچوں میں شامل ہوئے۔ انھوں نے 12 مارچ 2018ء کو سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ رانا مقبول احمد ایک ریٹائرڈ پاکستانی پولیس افسر بھی ہیں جنھوں نے سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی ایس پی) کے طور پر خدمات انجام دیں۔ رانا مقبول نے مسلم لیگ ن کے مختلف ادوار میں سپیشل سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
وفات
ترمیمرانا مقبول احمد کا انتقال 12 ستمبر 2023ء کو ہوا۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://www.senate.gov.pk/en/profile.php?uid=935&catid=&subcatid=&cattitle=
- ↑ "PML-N Senator and leader Rana Maqbool Ahmad passes away"۔ 14 ستمبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2023