راولپنڈی چھاؤنی
راولپنڈی چھاؤنی یا راولپنڈی کنٹونمنٹ یا راولپنڈی کینٹ (انگریزی: Rawalpindi Cantonment) راولپنڈی، پنجاب، پاکستان میں ایک بڑی چھاؤنی ہے۔ یہ پاک فوج کا ہیڈکوارٹر بھی ہے جسے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کہا جاتا ہے۔
Urban | |
Rawalpindi Cantonment | |
متناسقات: 33°58′00″N 73°05′29″E / 33.96667°N 73.09139°E | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | خطۂ پنجاب |
ضلع | ضلع راولپنڈی |
حکومت | |
• President RCB | Brig. Ijaz Qamar Kiani |
رقبہ | |
• کل | 125 کلومیٹر2 (48 میل مربع) |
بلندی | 487 میل (1,598 فٹ) |
آبادی (2019) | |
• کل | 955,623 |
• کثافت | 7,644/کلومیٹر2 (19,800/میل مربع) |
منطقۂ وقت | PST (UTC+5) |
Calling code | 051 |
ویب سائٹ | rcb |
راولپنڈی کینٹ دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے راولپنڈی کینٹ اور چکلالہ کینٹ۔ راولپنڈی کینٹ دس وارڈوں پر مشتمل ہے۔ 2015ء اپریل کے لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کے بعد منتخب بورڈ قائم ہے۔ اس کے اہم بازار صدر، آر اے بازار، ٹینچ بھاٹہ، پیپلز کالونی، چوہڑ بازار، آلہ آباد بازار اور گوالمنڈی ہیں۔ آر اے بازار راولپنڈی کینٹ رائل ارٹلری بازار رہائشی اور کمرشل ایریا ہے جو جی ایچ کیو اور ملٹری ہسپتال کے درمیان واقع ہے یہ بازار بڑٹش دور میں قائم ہوا تھا جب یہاں چھاونی بنی اور لالکڑتی میں رائل ارٹلری نے اپنے ڈیرے ڈالے تو ان کی سہولت کے لیے یہ بازار بنایا گیا تھا جس کے ساتھ پھر سول آبادی آباد ہوتی گئی.