راتکو ملادیچ
راتکو ملادیچ (پیدائش 12 مارچ 1942ء) بوسنیا جنگ کے دوران میں بوسنیا سرب فوج کا سربراہ تھا، 1995ء میں اس کی فوج نے بوسنیا کے علاقہ سریبرینیتسا پر اقوام متحدہ کی فوج کو نکال کر قبضہ کیا اور آٹھ ہزار مسلمانوں کو گرفتار کر کے قتل کر دیا، جس پر اسے جنگی مجرم قرار دیا گیا مگر وہ سربیا فرار ہو گیا۔ اسے مغربی میڈیا میں بوسنیا کا قصائی ("The Butcher of Bosnia") کہا جاتا ہے۔ 16 برس سربیا کی حکومت اسے پناہ دیتی رہی۔ آخر کار یورپی اتحاد کی رکنیت کی خاطر دوسرے ممالک کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے سربیا نے مئی 2011ء میں اسے گرفتار کر لیا۔[1][2] اس کے مقدمے کی سماعت 16 مئی 2012ء کو ہالینڈ کے شہر ہیگ میں شروع ہوئی اور 22 نومبر 2017ء میں بین الاقوامی فوجداری ایوان عدل برائے سابقہ یوگوسلاویہ نے اسے جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت کش جرائم کا مجرم ٹھہرایا اور عمر قید کی سزا سنائی۔[3]
راتکو ملادیچ Ratko Mladić | |
---|---|
راتکو ملادیچ، 1993 | |
مقامی نام | Ратко Младић |
پیدائش | بوجانوویتسی، آزاد ریاست کروشیا (موجودہ بوسنیا و ہرزیگووینا) | 12 مارچ 1942
وفاداری | یوگوسلاویہ جمہوریہ سربی کرائنا سرپسکا |
سروس/ | Yugoslav People's Army (جے این اے) جمہوریہ سرپسکا فوج (وی آر ایس) |
سالہائے فعالیت | 1965–1996 |
درجہ | Colonel General |
آرمی عہدہ | 9ویں کور (جے این اے) دوسرا فوجی ضلعی صدر دفتر (جے این اے) سربراہ وی آر ایس جنرل سٹاف |
مقابلے/جنگیں | Croatian War
|
اعزازات | Order of Brotherhood and Unity (II) Order of Military Merits (III) |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Ratko Mladic: Inglorious end for feared general who became feeble old man"۔ دی گارجین۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-05-26
- ↑ "Passage of time may be in Ratko Mladic's favor"۔ لاس اینجلز ٹائمز۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2011ء
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت) - ↑ "Mladic guilty of genocide over Bosnia" (برطانوی انگریزی میں). بی بی سی نیوز. 22 نومبر 2017. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2017-11-22.
ویکی ذخائر پر راتکو ملادیچ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |