رائے ونڈ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک قصبہ ہے جو ضلع لاہور میں واقع ہے۔ لاہور شہر سے اس کا فاصلہ 40 کلومیٹر ہے۔

قصبہ
رائے ونڈ
Raiwind
ملک پاکستان
صوبہپنجاب
ضلعلاہور
بلندی203 میل (666 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پاکستان ریلویز کی کراچی - پشاور مرکزی ریلوے لائن پر رائے ونڈ کے درمیان واقع ہے۔ یہ رائے ونڈ - لودھراں براستہ پاکپتن ریلوے لائن کا جنکشن بھی ہے۔

مذ ہبی ا ہمیت

ترمیم

رائے ونڈ میں اس وقت اسلام کی محنت کرنے کے واسطے ایک بڑا مرکز قائم ہے۔ جو راۓونڈ تبلیغی مرکز کے نام سے مشہور ہے۔ یہاں سے الله کے دین کی محنت کرنے کے لیے روزانہ قریبا سات سو جماعتیں روانہ کی جاتی ہیں۔ ان جماعتوں کو تبلیغ دین کی نسبت سے تبلیغی جماعت کہاجاتا ہے۔

اسکول و کالج: رائیونڈ کا شمار لاہور کے نواحی علاقوں میں ہوتا ہے جہاں پڑھائی کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ یہاں متعدد سرکاری اور غیر سرکاری اسکول و کالج پائے جاتے ہیں۔ 2 سرکاری کالج گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ بوائز کالج پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کالج، سپیرئر کالج مشہور کالجز ہیں۔