ربی شیرگل
ربی شیرگل (انگریزی: Rabbi Shergill) ایک بھارتی موسیقار ہیں۔ وہ عمومًا پنجابی زبان میں گاتے اور کئی صوفیانہ کلام گا چکے ہیں۔ ان کی شہرت کا ایک بڑا سبب بلھے شاہ سے منسوب کلام ٰبلہ کی جاناں میں کون ٰ ہے۔ اس نغمے بلھے شاہ اپنی ظاہری نمود کی نفی کرتے ہوئے اندرونی ہستی اور حقیقی شخصیت کی تلاش کی بات کرتے ہیں۔ وہ گربانی کے ضمن میں گا چکے ہیں۔ [5] ربی کلاسیکی صوفیانہ کلام کے ساتھ ساتھ نیم لوک گیتی اور نیم صوفیانہ کلام کے تجربے بھی کر چکے ہیں۔ وہ حالات حاضرہ پر بھی کئی بار اپنے نغمون میں ذکر کر چکے ہیں۔ 2002ء میں ہونے والے گجرات فسادات کی بھی جھلک ان کے کلام میں دکھ چکی ہے، جس میں کہ بہ طور خاص ان میں متاثر ہونے والی خاتون بلقیس کا انھوں نے ذکر کیا۔ تاہم وہ اپنے نغموں میں تفریح کا پہلو شامل کرنے کی بہر حال کوشش کرتے رہتے ہیں۔ ان کوششوں کی وجہ سے وہ پنجابی موسیقی کے حقیقی شہری گویے قرار دیے جا چکے ہیں۔ [6]
ربی شیرگل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1973ء (عمر 50–51 سال)[1] دہلی [2][3] |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | موسیقار |
پیشہ ورانہ زبان | پنجابی ، ہندی ، انگریزی |
نامزدگیاں | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات[4] | |
درستی - ترمیم |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ http://www.bbc.co.uk/music/artists/e881c88c-c318-4ff4-b4e3-c04447a7563c
- ↑ http://indiatoday.intoday.in/story/young-achievers-deepika-padukone-ms-dhoni-to-rabbi-shergill/1/181846.html
- ↑ http://www.hindustantimes.com/entertainment/music/delhi-has-it-all-says-rabbi-shergill/article1-1163970.aspx
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/e881c88c-c318-4ff4-b4e3-c04447a7563c — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اکتوبر 2021
- ↑ Meet Rabbi Shergill, Indipop's latest star! by Sumit Bhattacharya, Rediff.com Specials
- ↑ Rhythm Divine آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ telegraphindia.com (Error: unknown archive URL) by Swagata Sen, The Telegraph, November 21, 2004.