رب نواز خان نواز
رب نواز خان نواز(English:Rabnawaz Khan Chitrali) کا شمار چترال میں بولی جانے والی زبان کھوار کے چند نمایاں شاعروں میں ہوتا ہے۔ آپ کا تعلق چترال کی تحصیل مستوج کے گاؤں بونی سے ہے۔ آپ کی شاعری چترال کی نوجواں نسل میں کافی مقبول ہے۔ ذاکر محمد زخمی کے بعد آپ کو نوجوانوں کا نمائندہ شاعر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ چترال بھر میں اور چترال سے باہر گلگت بلتستان کے کھوار مشاعروں میں بھی رب نواز خان حصہ لیتے رہے ہیں۔ آپ کی شاعری میں شاہنشاہ غزل ذاکر محمد زخمی کارنگ نظر آتا ہے۔ رب نواز کی ایک کھوار (چترالی) غزل کا اردو ترجمہ رحمت عزیز چترالی نے ویکیپیڈیا کے لیے کیا ہے پیش خدمت ہے۔
رب نواز خان نواز | |
---|---|
فائل:Rabnawaz-khowaracademy.jpg | |
قلمی نام | نواز |
پیشہ | شاعر, تاجر ادیب سماجی کارکن |
شہریت | پاکستانی |
ویب سائٹ | |
http://groups.yahoo.com/group/khowaracademy / |
رب نواز خان نواز کی کھوار(چترالی )غزل کا اردو ترجمہ
ترمیم- آسوم زیدان خنائی پوشیکو خمار مہ بویان
- کوسوم وصالو بچن آرمان ای ہزار مہ بویان
- ترجمہ: میں اس وقت قید خانے میں موجود ہوں اور میری دلی آرزو ہے کہ اپنے محبوب کا ایک بار دیدار ہو جائے۔ اور کبھی کبھار میں سوچتا ہوں کہ میں اس دنیا سے چلا جاوں یا میری محبوبہ اور اسی لیے ان کے وصال کے لیے میرے دل میں ہزاروں آرمان جاگ اٹتھے ہیں۔
- زروخی دیا و پولمُنڈوخی لیے براغوس باو پروشٹہ اسوم
- ای خپ دیدار نو بیکو اشروان غوچھار مہ بویان
- ترجمہ:میں اپنی جسمانی کمزوری کی وجہ سے باربار زمیں پر گرکرخون میں لت پت ہوجانے کے بعد ان سے ملنے جاتا ہوں اور جب ان دیدار کیے بغیر واپس آتا ہوں تو میری آنکھوں سے آنسو آبشار کی طرح گرتے ہیں۔
- مو دیت اوسان پھتوکن برواں وا قنجار مو کورے
- ہر دی پورون مہ بویان نس پھتو جگار مہ بویان
- ترجمہ:اے میری محبوبہ! اپنی پلکوں کو تلوار کی طرح تیز نہ کرو اور اپنی بھوئیں خنجرکی طرح تیز نہ کرو۔ کیوں کہ ان کی وجہ سے میرا دل چھلنی ہوجاتا ہے اورمیرا جگر ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا ہے۔
- اوا ارمانو باغہ آرزواں کشمان اریتام
- تمھ وصالہ وا کوس عمر برابار مہ بویان
- ترجمہ:میں نے تمناﺅن کے چمن میں آرزوئیں کاشت کیں، اب اور کسی کے وصال کی طمع نہیں کیوں کہ میری عمرعزیزخاتمے کے قریب ہے۔
- اوچ بویان ڈونڈیرو باغ شیوران الفتو چمن
- ای خوشپہ خپ پو شیکو خیالان بہار مہ بویان
- ترجمہ:سرسبز ہو رہا ہے ویران باغ اور چمن الفت میں بھی ہریالی آگئی ہے، خواب میں ایک بار اگر ان کی جھلک دکھائی دیتی ہے تو میرے خیالوں میں بہار آجاتی ہے
- ہیہ دنیو ای نظام تہ و بالا سف ڈوکہ خام
- غربتو تاج نو بیکن ہردی ران وار وار مہ بویان
- ترجمہ:اس دنیائے فانی کا ایک ہی نظام ہے اور یہ سارے ڈھلانوں اور ھموار زمیننوں کو ایک ساتھ تہ وبالا کرتا ہے۔ تاج غربت نہ ہونے کی وجہ سے میرادل تار تار ہوجاتا ہے۔
- دار اوچے بوخت سے بڑچھیے پزا کوری انتظارہ
- نگہ مہ روئیتو دیتی ماریکوت تیار مہ بویان
- ترجمہ: ڈنڈے اور سنگ لے کر وہ میرے انتظار میں ہے، اورجب مجھے راستے میں ملتی ہے تو مجھے مارنے کے لیے تیار ہوجاتی ہے۔
- ہمش خیال تہ سوری چھوئی انوس کیہ ہوشہ نکی
- سحر تا شامہ پتی تتے انتظار مہ بویان
- ترجمہ: اے میر ی محبوبہ!ہمیشہ میں تیرے بارے میں سوچتا رہتا ہوں اور دن رات مدہوش رہتا ہوں،اور صبح سے لے کر شام تک تیرا انتظار کرتارہتا ہوں۔
- گئے کی نوازو نسہ اوشلوواوا ژان بدانار
- اوا کی تہ پاشیمان مختصر سفار مہ بویان
- ترجمہ:آجاو نواز کے نزدیک جان کنی کے عالم میں،اوراس وقت جب تیرادیدار ہو جائے تومیری روح آسانی سے پرواز کرجاتی ہے اور میرا سفر مختصر ہوجاتاہے۔
^ رحمت عزیزچترالی کی کتاب کھوارزبان و ادب کی تاریخ ناشر کھوار اکیڈمی سے اقتباس