رحمان قادر
رحمان قادر (پیدائش : 01 دسمبر 1978ء لاہور، پنجاب) ایک فرسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑی ہیں جن کی پہچان عبدالقادر کے حوالے سے ہے جو پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ سپن باولر تھے ان کے بھائی سلیمان قادر' عمران قادر' عثمان قادر کے علاوہ ان کے انکل علی بہادر اور بہنوئی عمر اکمل بھی کرکٹ سے وابستہ ہیں۔ رحمان قادر نے نیشنل بینک اف پاکستان کی طرف سے 6 فرسٹ کلاس' سیلمان قادر نے لاہور کی طرف سے 26 فرسٹ کلاس' عمران قادر نے اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے 10 فرسٹ کلاس اور عثمان قادر نے لاہور کی طرف سے 26 فرسٹ کلاس میچ کھیلے۔ جبکہ ان کے انکل علی بہادر نے واپڈا کی طرف سے 10 فرسٹ کلاس میچوں میں شرکت کی جبکہ ان کے بہنوئی عمر اکمل 16 ٹیسٹ' 121 ون ڈے اور 84 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں شرکت کا اعزاز رکھتے ہیں وہ سیدھے ہاتھ کے بلے باز اور لیگ بریک باولر تھے
اعداد و شمار
ترمیمرحمان قادر نے 6 فرسٹ کلاس میچوں کی 11 اننگ میں 2 مرتبہ ناٹ آوٹ رہ کر 164 رنز سکور کیے ہیں جن میں 33 ان کا زیادہ سے زیادہ سکور ہے جس کی اوسط 18.22 رہی انھوں نے ایک وکٹ بھی حاصل کی