علی بہادر (پیدائش: 2 مئی 1969ء لاہور، پنجاب) ایک فرسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑی ہیں جن کی پہچان اپنے کزن عبدالقادر کے حوالے سے ہے جو پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ سپن باولر تھے ان کے بھتیجوں سلیمان قادر' رحمان قادر' عثمان قادر اور عمران قادر کے علاوہ ان کی بھیتیجی کے خاوند عمر اکمل بھی کرکٹ سے وابستہ ہیں 50 سال سے زیادہ عمر گزار چکے علی بہادر نے واپڈا کی طرف سے 10 فرسٹ کلاس میچوں میں شرکت کی تھی جبکہ عمران قادر نے اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے 10 فرسٹ کلاس رحمان قادر نے نیشنل بینک اف پاکستان کی طرف سے 6 فرسٹ کلاس' سیلمان قادر نے لاہور کی طرف سے 26 فرسٹ کلاس'اور عثمان قادر نے لاہور کی طرف سے 26 فرسٹ کلاس میچ کھیلے۔ جبکہ ان کے ان کے عزیز عمر اکمل 16 ٹیسٹ' 121 ون ڈے اور 84 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں شرکت کا اعزاز رکھتے ہیں علی بہادر سیدھے ہاتھ کے بیٹسمین اور لیگ بریک باولر تھے۔

اعداد و شمار ترمیم

علی بہادر نے 10 فرسٹ کلاس میچوں کی 18 اننگ میں 1 مرتبہ ناٹ آوٹ رہ کر 410 رنز سکور کیے ہیں جن میں 130 ان کا زیادہ سے زیادہ سکور ہے جس کی اوسط 24.11 رہی ایک سنچری اور 2 نصف سنچری سکور کی جبکہ 9 کیچز بھی ان کے مضبوط ہاتھوں میں سما گئے تھے۔

حوالہ جات ترمیم