عثمان قادر

پاکستانی کرکٹر

حافظ عثمان قادر (پیدائش: 10 اگست 1993ء لاہور ، پنجاب) ایک اول درجہ کرکٹ کھلاڑی ہیں جن کی پہچان اپنے والد عبدالقادر کے حوالے سے ہے جو پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ سپن باولر تھے عثمان قادر نے لاہور کی طرف سے 26 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جبکہ ایک ون ڈے انٹر نیشنل میچ میں بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کیا ان کے بھائی سلیمان قادر' رحمان قادر' عثمان قادر کے علاوہ ان کے انکل علی بہادر اور بہنوئی عمر اکمل بھی کرکٹ سے وابستہ ہیں عمران قادر نے اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے 10 فرسٹ کلاس رحمان قادر نے نیشنل بینک اف پاکستان کی طرف سے 6 فرسٹ کلاس' سیلمان قادر نے لاہور کی طرف سے 26 فرسٹ کلاس'جبکہ ان کے انکل علی بہادر نے واپڈا کی طرف سے 10 فرسٹ کلاس میچوں میں شرکت کی جبکہ ان کے بہنوئی عمر اکمل 16 ٹیسٹ' 121 ون ڈے اور 84 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں شرکت کا اعزاز رکھتے ہیں عثمان قادر بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اور لیگ بریک باولر ہیںبعثمان قادر نے پاکستان کے علاوہ فیصل آباد، راولپنڈی، لاہور لائنز، ملتان سلطان، نیشنل بینک آف پاکستان، پاکستان انڈر 15، پاکستان انڈر 19، پاکستان انڈر 23، پرتھ سکورچر، پشاور زلمی، سینٹ لوسیا کنگز کی طرف سے فرسٹ کلاس کرکٹ اور ٹی ٹونٹی مقابلوں میں حصہ لیا ہے عثمان قادر نے 3 اکتوبر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا [1]

عثمان قادر
ذاتی معلومات
مکمل نامحافظ عثمان قادر
پیدائشاگست 10, 1993
لاہور, پنجاب، پاکستان, پاکستان
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا لیگ بریک، گوگلی گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
تعلقاتعبد القادر (والد), عمر اکمل(بہنوئی), علی بہادر (چچا), عمران قادر (بھائی), رحمان قادر (بھائی), سلیمان قادر (بھائی)
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2010زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کرکٹ ٹیم
2012لاہور ایگلز
2017–لاہور قلندرز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ لسٹ اے
میچ 6
رنز بنائے 71
بیٹنگ اوسط 71.00
100s/50s 0/0
ٹاپ اسکور 42*
گیندیں کرائیں 258
وکٹ 5
بالنگ اوسط 45.60
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ n/a
بہترین بولنگ 2/52
کیچ/سٹمپ 1/-
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 21 دسمبر 2012

اعداد و شمار

ترمیم

عثمان قادر نے ایک روزہ میچ میں 48 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ 17 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں 361 رنز دے کر 22 وکٹ حاصل کیے جن میں 4/13 ان کی کسی ایک اننگ کی بہترین کارکردگی تھی جبکہ فرسٹ کلاس میچوں میں 771 رنز دے کر 15 وکٹوں کے مالک بنے جن میں 2/5 ان کی کسی ایک اننگ کی بہترین باولنگ تھی عثمان قادر نے ٹی-20/مقابلوں میں 10 رنز فرسٹ کلاس میچوں کی 17 اننگ میں 3 مرتبہ ناٹ آوٹ رہ کر 288 رنز سکور کیے ہیں جن میں 52 ان کا زیادہ سے زیادہ سکور ہے جس کی اوسط 20.57 رہی

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Usman Qadir" 

بیرونی روابط

ترمیم

سانچہ:بیرونی روابط برائے پاکستانی کرکٹ