رحمۃ للعالمین (کتاب)
سیرت نگاری میں بیسویں صدی عیسوی کی ایک نادر و شاہکار کتاب
رحمۃ للعالمین مشہور سیرت نگار قاضی محمد سلیمان منصور پوری کی اردو زبان میں سیرت کی بہترین، مقبول ترین اور منفرد خصوصیات کی حامل کتاب ہے، جو 3 جلدوں پر مشتمل ہے۔ مؤلف کی مؤرخانہ بصیرت، اسلوب بیان کی ندرت، مثبت انداز بیان، داعیانہ شیریں بیانی، جاندار اور پر حکمت اسلوب، شستہ انداز تحریر کی بدولت اپنی نوعیت کی ایک بہت ہی منفرد تصنیف ہے۔
رحمۃ للعالمین (کتاب) | |
---|---|
مصنف | قاضی محمد سلیمان منصور پوری |
زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
خصوصیات
ترمیمذیل میں اس کتاب کی بعض خصوصیات درج ہیں:
- پوری کتاب میں ایک سطر بھی موضوع اور محل سے ہٹ کر نہ ہوگی۔ استدلال کی فراوانی اور موقع محل کی مناسبت سے آیات و احادیث کے برمحل استدلال نے تصنیف کی قدر و منزلت میں اور بھی اضافہ اور شان پیدا کر دی ہے۔ ہزار سے کچھ کم صفحات پر مشتمل تین جلدوں میں یہ کتاب مصنف کی تئیس برسوں کی محنت شاقہ اور عرق ریزی کا جیتا جاگتا شاہکار ہے۔ واقعات کی صحت کے التزام کے ساتھ سیرت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے موضوع پر بلاشبہ یہ ایک جامع تصنیف ہے۔[1]
- اس کتاب میں یورپ کے مستشرقین کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی ذات مقدس پر لگائے گئے الزامات اور غلط فہمیوں کا موثر انداز میں رد کیا ہے۔ اور انجیل و تورات سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمتہ للعالمین ثابت کیا ہے۔
جلدوں کے اعتبار سے خصوصیات
ترمیم- جلد اول میں نبی کریم ﷺکی سیرت مبارکہ کا مکمل احاطہ کرنے کے بعد باب 5 میں نبی کریم ﷺ کے اخلاق عظیم کو انتہائی تفصیل اور جامعیت سے بیان کیا ہے۔ سیرت نبوی ﷺاس طرح بیان ہوئی ہے کہ اس سے اسلام کی حقانیت کے ساتھ ساتھ فقہ رسول ﷺاور احادیث رسول کی بھی تبلیغ و تر غیب ہو جائے۔
- جلد ثانی میں رسول اللہ ﷺ کے شجرہ نصب کو حضرت آدم علیہ السلام تک انتہائی محنت اور تحقیق سے بیان کیا ہے۔ قاضی محمد سلیمان منصور پوری غالباًوہ پہلے شخص ہیں جنھوں نے نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ کو ونوں، گھنٹوں اور مختلف اقوام کے کلینڈروں سے اس قدر تحقیق سے بیان کیا۔ خاندان قریش کے کئی قابل ذکر افراد کے حالات و واقعات بھی اختصار کے ساتھ لکھے ہیں۔ نبی کریم ﷺ کے عہد مبارکہ میں ہونے والے سرایا اور غزوات کا تفصیلی نقشہ یا چارٹ جس میں 82 غزاوات و سرایاکا ذکر ہے۔ نبی کریم کی کثرت ازواج کے متعلق مستشرقین کے پھیلائے ہوئے افکار و نظریات کا بھر پور ردکیا ہے اور امہات المومنین کی سیرت مبارکہ کا اجمالی ذکر کیا ہے۔ باب پنجم میں نبی کریم ﷺ کا دیگر انبیا کرام کی زندگی سے مما ثلت اور اُن کی محمد رسول اللہ ﷺ کے حق میں کی گئی دعائوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ باب ششم میں نبی کریم ﷺ کے رحمتہ للعالمین ہونے کے دلائل اور اسباب انتہائی خوبصورتی سے بیان کیے گئے ہیں۔
- جلد سوم خصائص النبی ﷺ کے لیے مخصوص ہے۔ جس میں رسول اللہ ﷺ کے معجزات اور خصا ئص کو قرآن کریم اور کتب سابقہ و احادیث رسول ﷺ سے بیان کیا ہے۔ مختلف انبیا کرام کے واقعات بیان کرکے اُس کی تاریخ و لادت نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں۔
تبصرہ
ترمیملاہور کے ایک مشہور اخبار وطن کے ایڈیٹر مولوی ان شاء اللہ خان نے یہ خیال ظاہر کیا کہ:
جناب قاضی سلیمان صاحب منصور پوری تو سیرت لکھ ہی چکے اب اس کی (علامہ شبلی نعمانی کی سیرت پر کتاب کی) کیا ضرورت ہے اور اس سے زیادہ کیا کچھ لکھا جاسکتا ہے۔[2]
اس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ رحمۃ للعالمین کتاب کو کس قدر جامع تسلیم کرتے تھے۔
تراجم
ترمیماس کا انگریزی ترجمہ بھی ہو چکا ہے۔
بیرونی روابط
ترمیم- جلد اول [1]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ kitabosunnat.com (Error: unknown archive URL)
- جلد دوم [2]
- جلد سوم [3]