رزمہ
- یہ مضمون ابلاغی طرزیات یعنی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں لفظ رزمہ یا packet کے استعمال کے بارے میں ہے۔
رزمـہ یا packet، ابلاغی ٹیکنالوجی میں ایک معلومات کا ایک تودہ، ٹکڑا یا قطعہ (بلاک) ہوتا ہے جو آذادانہ طور پر کسی نیٹ ورک میں مواد و دستاویزات کی کسی ممبع سے منزل مقصود کی جانب راہنمائی کرتا ہے۔ وہ روابط اور نیٹ ورک جو رزموں کو شناخت نہیں کرتے (مثلا؛ پوائنٹ ٹو پوائنٹ ٹیلی کمیونیکیشنز) وہ مواد کی ترسیل سلسلہ نما بائٹ، کریکٹر یا بٹ کے ذریعہ کرتے ہیں۔
یہی مفہوم ادا کرنے کے لیے، چند مشہور ابلاغی دستوروں (مثلا؛ UDP اور ایپل ٹالک وغیرہ) میں ایک اور اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے جس کو معطیہ رسمیہ یا مختصراً معطط (Datagram) کہا جاتا ہے۔ اور اس کی اردو اسم تسمیہ کچھ یوں ہے