رسائل سیوطی
رسائل سیوطی امام جلال الدین السیوطی (849ھ/1445ء–911ھ/ 1505ء) کے تحریری رسائل کا مجموعہ ہیں۔
مصنف | امام جلال الدین السیوطی |
---|---|
زبان | عربی زبان |
موضوع | حدیث نبوی، عقیدہ |
ناشر | دارالکتب العلمیہ، بیروت، لبنان |
تاریخ اشاعت | 24 ستمبر 2010ء |
صفحات | 192 |
تعارف
ترمیمیہ رسائل عموماً رسائل الإمام الحافظ جلال الدين السيوطي في نجاة والدي النبي کے نام سے مشہور ہیں۔
تعداد رسائل
ترمیمتعداد میں یہ کل 6 رسائل ہیں جو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین سے متعلق تحریر کیے گئے ہیں۔
- مسالك الحنفاء في والدي المصطفى
- التعظيم والمنة في أن أبوي النبي في الجنة.
- الدرج المنيفة في الآباء الشريفة.
- نشر العلمين المنيفين في إحياء الأبوين الشريفين۔
- المقامة السندسية في النسبة المصطفوية.
- السبل الجلية في الآباء العلية.