رفیعہ منظور الامین

رفیعہ منظور الامین ایک بھارتی مصنفہ تھی۔ انہوں نے کئی نگارشات کی تخلیق کی تھی۔

رفیعہ منظور الامین ایک بھارتی مصنفہ تھی۔ انھوں نے کئی نگارشات کی تخلیق کی تھی۔

رفیعہ منظور الامین
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1930ء
وفات جون 30، 2008ء
حیدرآباد، بھارت
قومیت بھارتی
عملی زندگی
وجہ شہرت اردو ناول نگاری
کارہائے نمایاں عالم پناہ (ناول) جسے بھارت میں فرمان نام کے ٹی وی سیریل کے طور پر بھارت پیش کیا گیا تھا

پیدائش

ترمیم

رفیعہ 1930ء میں پیدا ہوئی تھی۔[1]

ناول نگاری

ترمیم

رفیعہ کا پہلا ناول سارے جہاں کا درد کشمیر کے ماحول پر لکھا گیا تھا۔ اسے لکھنؤ کے نسیم انہونوی پبلی کیشن کی جانب سے چھاپا گیا۔ اس کے بعد یہ راستے اور عالم پناہ کی تخلیق ہوئی تھی۔ عالم پناہ بے حد قبول ناول ثابت ہوئی کیونکہ بھارتی ٹی وی سیریل فرمان اسی پر مبنی تھا۔[1]

دیگر تخلیقات

ترمیم

رفیعہ نے 200 افسانے اپنے ادبی سفر کے دوران لکھے تھے۔ وہ سائنس کی طالبہ تھی اور ایک کتاب سائنسی زاویے لکھ چکی تھی جو ناگپور کے تدریسی نصاب کا حصہ تھی۔[1]

وفات

ترمیم

رفیعہ منظور الامین کا انتقال 30 جون، 2008ء کو ہوا۔ وہ 78 سال کی تھی۔ انتقال کے وقت مؤذن ظہر کی اذان دے رہا تھا۔ رفیعہ اللہ اکبر دہرا رہی تھی کہ روح پرواز کر گئی۔[1]

حوالہ جات

ترمیم